شہباز گل بھی امریکی سرکاری یونیورسٹی سے تنخواہ لے رہے ہیں ، حیران کن انکشاف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) شہباز گل اب بھی امریکی پبلک یونیورسٹی کے پے رول پر ہیں،وزیر اعظم کے معاون خصوصی کی تنخواہ اور ملازمت کو کابینہ ڈویژن میں ڈیکلیئر نہیں کیا گیا۔روزنامہ جنگ میں فخر درانی اور بینظیر شاہ کی شائع خبر کے مطابق وزیراعظم کے ترجمان شہباز گل ایک امریکی پبلک یونیورسٹی کے پے رول پر ہیں اور کابینہ ڈویژن کو جمع کرائے گئے اثاثوں میں اپنی تنخواہ اور ملازمت کو ڈیکلیئر نہیں کیا۔ یونیورسٹی آف الینوائے اربانا-چمپین، جہاں وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل بطور کلینیکل اسسٹنٹ پروفیسر تعینات ہیں، نے ایک تحریری جواب میں تصدیق کی ہے

کہ وہ اب بھی یونیورسٹی کے ملازم ہیں اور ان کی سالانہ تنخواہ 124, 770.92 ڈالرز ہے۔ یونیورسٹی کے سرکاری جواب کے مطابق گل مینجمنٹ اور تنظیمی رویے، مارکیٹنگ کے اصول اور خوردہ فروشی کے اصول سکھا رہے ہیں۔ وزیر اعظم کی ہدایت کے مطابق وزیر اعظم کے تمام معاون خصوصی اور مشیر کابینہ ڈویژن کے پاس اپنے اثاثوں اور واجبات کا اعلان ایک مقررہ ڈیکلریشن فارم میں کرنے کے پابند ہیں۔ تاہم گل نے کابینہ ڈویژن کو امریکی اسٹیٹ یونیورسٹی میں تنخواہ یا ملازمت کا اعلان نہیں کیا۔ تنخواہ وصول کرنے کے باوجود انہوں نے کابینہ ڈویژن کو رپورٹ نہیں کی۔ کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ اثاثوں اور واجبات کے فارم میں کہیں بھی اس کی عکاسی نہیں ہوتی کہ گل نے اپنی غیر ملکی تنخواہ یا ملازمت کا اعلان کیا ہو۔ تاہم انہوں نے پاکستان میں کچھ جائیدادیں اور امریکہ میں ایک گھر کے ساتھ ساتھ کچھ رقم (40000 ڈالرز اور 11, 900, 000) کو قابل وصول کے زمرے میں قرار دیا ہے۔ جولائی 2020 میں کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری کیے گئے اثاثوں اور واجبات کے فارم سے پتہ چلتا ہے کہ شہباز گل ایک پلاٹ نمبر 406 – بلاک – ایف، گلبرگ ریذیڈنشیا، اسلام آباد کے مالک ہیں جس کی قیمت 3, 956, 000 روپے ہے۔ ان کے پاس ایک اور پراپرٹی فارم ہاؤس نمبر 302-D بلاک، گلبرگ گرینز اسلام آباد بھی ہے۔ اثاثوں کے گوشوارے اور ڈیکلریشن کے مطابق گل اور ان کے خاندان کے پاس نقد 3.76 ملین روپے ہیں۔ دستاویزات کے مطابق ان کے پاس مقامی بینکوں میں 2.6 ملین روپے سے زیادہ ہیں جبکہ امریکہ میں جے پی مورگن چیس میں ان کا 31 ملین روپے سے زیادہ کا بینک بیلنس ہے جبکہ بسی بینک میں مشترکہ خاندان کے اکاؤنٹ میں 1.6 ملین روپے ہیں۔ وہ امریکہ میں ایک ہی جائیداد کے مالک ہیں، جو رہن پر ہے، جس کی مالیت 13 ملین روپے ہے۔ دستاویزات میں انکشاف ہوا کہ وزیر اعظم کے معاون خصوصی کےپاس دو کاریں ہیں (ایک بی ایم ڈبلیو اور ایک کیمری) جس کی مالیت 6.5 ملین روپے سے زیادہ ہے۔ گل اپنے خاندان کے ساتھ 5.5 ملین روپے کا سونا بھی رکھتے ہیں۔ کابینہ ڈویژن کی ویب سائٹ پر وزیر اعظم کے تمام معاون خصوصی کے اثاثوں کی تفصیلات موجود ہیں۔

Recent Posts

آئینی ترمیم، حکمران اتحاد کے ارکان پارلیمنٹ کے غیر ملکی دورے منسوخ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)حکمران اتحادی جماعتوں کے جو ارکان قومی اسمبلی اور سینیٹ اس وقت بیرون…

9 mins ago

صدی کا سب سے خطرناک سمندری طوفان ملٹن امریکی ریاست فلوریڈا سے ٹکرا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکا میں صدی کا سب سے خطرناک سمندری طوفان ملٹن امریکا کی…

19 mins ago

وفاقی حکومت نے پی ٹی ایم کو کالعدم تنظیم قرار دیا تو یہاں حالات کشیدہ ہوگئے: علی امین گنڈاپور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے صوبے میں امن و امان کی…

27 mins ago

صدر آصف زرداری نے گورنر خیبرپختونخوا کو اسلام آباد طلب کرلیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)صدر آصف علی زرداری نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو اسلام…

38 mins ago

پاکستان اور بھارت میں مسائل کے باوجود ’سارک‘ کو فعال کیا جاسکتا ہے: ڈاکٹر محمد یونس

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بنگلا دیش کی عبوری حکومت کے سربراہ ڈاکٹر محمد یونس نے پاک…

44 mins ago

گوجرانوالہ: چائلڈ پروٹیکشن ٹیم کا گھر پر چھاپہ، 4 سالہ گھریلو ملازمہ کو بازیاب کروالیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گوجرانوالہ میں چائلڈ پروٹیکشن ٹیم نے پولیس کے ہمراہ گھر پر چھاپہ…

55 mins ago