وزیراعظم نے نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم عمران خان نے نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا ۔وفاقی وزیر فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کا اجلاس آج بعد دوپہر وزیر اعظم ہاؤس میں ہو گا۔قبل ازیں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی حساس خط پر ان کیمرہ اجلاس کیلئے پارلیمانی لیڈرز کو دعوت دی۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن کے پارلیمانی رہنماء اگر متفق ہو جائیں تو حساس خط کے معاملے پر پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کے ان کیمرہ اجلاس میں بات ہو سکتی ہے۔گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے خفیہ خط کی تفصیلات سے متعلق کابینہ کو آگاہ کر دیا ، وزیراعظم نے کابینہ کو خط سے متعلق اعتماد میں لیا ، کابینہ ارکان نے وزیراعظم پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ، کابینہ ارکان کو خفیہ مراسلہ ٹیلی پرامٹر پر دکھایا گیا ، وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ خط کا تحریک عدم اعتماد سے گہرا تعلق ہے ، ملک کے خلاف سازش پر آخری گیند تک لڑوں گا ، عوام ہمارے ساتھ ہیں ، غیر ملکی سازش کے تحت منتخب حکومت کو گرانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

کچھ لوگ غیر ملکی عناصر کے آلہ کار بنے ہوئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ کابینہ اجلاس میں مراسلہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں بھی پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، وزیراعظم عمرا خان قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلائیں گے ، قومی اسمبلی اِن کیمرہ سیشن میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی مراسلے پر بریفنگ دیں گے۔ اسی حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ خط میں ایسی چیزیں ہیں ، سامنے آنے پر اپوزیشن تباہ وبرباد ہوجائے گی، خط میں پاکستان کی آزاد خارجہ پالیسی پر حملہ کیا گیا ، ہم کسی بھی ملک کے ساتھ تعلقات خراب نہیں کرنا چاہتے ، قوم کو جلد خوشخبری ملے گی کہ عمران خان کامیاب ہوگئے، ابھی ووٹنگ نہیں ہوئی ، ووٹنگ کے روز دیکھیں گے کہ عمران خان بازی جیت چکے ہیں، اپوزیشن کے نمبرز پورے نہیں ہوں گے.

Recent Posts

آئینی ترمیم، حکمران اتحاد کے ارکان پارلیمنٹ کے غیر ملکی دورے منسوخ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)حکمران اتحادی جماعتوں کے جو ارکان قومی اسمبلی اور سینیٹ اس وقت بیرون…

9 mins ago

صدی کا سب سے خطرناک سمندری طوفان ملٹن امریکی ریاست فلوریڈا سے ٹکرا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکا میں صدی کا سب سے خطرناک سمندری طوفان ملٹن امریکا کی…

19 mins ago

وفاقی حکومت نے پی ٹی ایم کو کالعدم تنظیم قرار دیا تو یہاں حالات کشیدہ ہوگئے: علی امین گنڈاپور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے صوبے میں امن و امان کی…

27 mins ago

صدر آصف زرداری نے گورنر خیبرپختونخوا کو اسلام آباد طلب کرلیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)صدر آصف علی زرداری نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو اسلام…

38 mins ago

پاکستان اور بھارت میں مسائل کے باوجود ’سارک‘ کو فعال کیا جاسکتا ہے: ڈاکٹر محمد یونس

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بنگلا دیش کی عبوری حکومت کے سربراہ ڈاکٹر محمد یونس نے پاک…

44 mins ago

گوجرانوالہ: چائلڈ پروٹیکشن ٹیم کا گھر پر چھاپہ، 4 سالہ گھریلو ملازمہ کو بازیاب کروالیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گوجرانوالہ میں چائلڈ پروٹیکشن ٹیم نے پولیس کے ہمراہ گھر پر چھاپہ…

55 mins ago