’اسلام آباد میں گہما گہمی ہے کوئی بات حتمی نہیں‘ شیخ رشید نے آئندہ 48 گھنٹے اہم قرار دے دیے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آئند ہ 48 گھنٹے اہم ہیں ، اسلام آباد میں گہما گہمی ہے کوئی بات حتمی نہیں ہے . تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی رات 12بجے تک صورت حال واضح ہوگی ، لوگوں کی بڑی تعداد اسلام آباد کا رخ کررہی ہے ، سیاسی حالات کے مطابق فیصلہ کروں گا .


وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ وقارالنساء ڈگری کالج برائے خواتین راولپنڈی کو یونیورسٹی کا درجہ دے دیا گیا ہے ، وزیراعلیٰ پنجاب آج 3 بجے لاہور میں وقارالنساء یونیورسٹی چارٹر پر دستخط کریں گے ، وزیراعلیٰ پنجاب وقار النسا یونیورسٹی کے سنگ بنیاد رکھنےکے مہمان خصوصی ہوں گے ، بطور وزیراعلیٰ پنجاب یہ عثمان بزادر کا آخری ایونٹ ہوگا ، وزیراعلیٰ پنجاب کی خصوصی دعوت پر میں بھی تقریب میں شرکت کروں گا ، لاہور پہنچ کر صورتحال پر میڈیا سے بات کروں گا .

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی طرف سے آج وزارت اعلیٰ چھوڑے جانے کا امکان ہے ، سردار عثمان بزدار آج ایوان وزیراعلیٰ میں آخری تقریب میں شریک ہوں گے جہاں وقار النساء یونیورسٹی راولپنڈی کے سنگ بنیاد کی تقریب ہو گی ، جس کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب نے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو لاہور آنے دعوت دی ہے ، اس تقریب میں عثمان بزدار وقار النساء یونیورسٹی کا نوٹی فکیشن شیخ رشید احمد کے حوالے کریں گے .
خیال رہے کہ وزیراعظم نے عثمان بزدار سے استعفیٰ لے کر پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ پنجاب نامزد کردیاگزشتہ دنوں وزیراعظم عمران خان نے عثمان بزدار کا استعفیٰ طلب کیا تھا اور پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ نامزد کیا تھا تاہم اب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا استعفیٰ گورنرہاؤس کو موصول ہوگیا ، عثمان بزدار کا استعفیٰ جلد منظور کیے جانے کا امکان ہے، گورنرپنجاب استعفیٰ منظور کرکے اسمبلی سیکرٹریٹ کو آگاہ کردیں گے .

. .

متعلقہ خبریں