’اسلام آباد میں گہما گہمی ہے کوئی بات حتمی نہیں‘ شیخ رشید نے آئندہ 48 گھنٹے اہم قرار دے دیے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آئند ہ 48 گھنٹے اہم ہیں ، اسلام آباد میں گہما گہمی ہے کوئی بات حتمی نہیں ہے ۔ تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی رات 12بجے تک صورت حال واضح ہوگی ، لوگوں کی بڑی تعداد اسلام آباد کا رخ کررہی ہے ، سیاسی حالات کے مطابق فیصلہ کروں گا۔
وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ وقارالنساء ڈگری کالج برائے خواتین راولپنڈی کو یونیورسٹی کا درجہ دے دیا گیا ہے ، وزیراعلیٰ پنجاب آج 3 بجے لاہور میں وقارالنساء یونیورسٹی چارٹر پر دستخط کریں گے ، وزیراعلیٰ پنجاب وقار النسا یونیورسٹی کے سنگ بنیاد رکھنےکے مہمان خصوصی ہوں گے ، بطور وزیراعلیٰ پنجاب یہ عثمان بزادر کا آخری ایونٹ ہوگا ، وزیراعلیٰ پنجاب کی خصوصی دعوت پر میں بھی تقریب میں شرکت کروں گا ، لاہور پہنچ کر صورتحال پر میڈیا سے بات کروں گا۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی طرف سے آج وزارت اعلیٰ چھوڑے جانے کا امکان ہے ، سردار عثمان بزدار آج ایوان وزیراعلیٰ میں آخری تقریب میں شریک ہوں گے جہاں وقار النساء یونیورسٹی راولپنڈی کے سنگ بنیاد کی تقریب ہو گی ، جس کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب نے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو لاہور آنے دعوت دی ہے ، اس تقریب میں عثمان بزدار وقار النساء یونیورسٹی کا نوٹی فکیشن شیخ رشید احمد کے حوالے کریں گے۔
خیال رہے کہ وزیراعظم نے عثمان بزدار سے استعفیٰ لے کر پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ پنجاب نامزد کردیاگزشتہ دنوں وزیراعظم عمران خان نے عثمان بزدار کا استعفیٰ طلب کیا تھا اور پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ نامزد کیا تھا تاہم اب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا استعفیٰ گورنرہاؤس کو موصول ہوگیا ، عثمان بزدار کا استعفیٰ جلد منظور کیے جانے کا امکان ہے، گورنرپنجاب استعفیٰ منظور کرکے اسمبلی سیکرٹریٹ کو آگاہ کردیں گے۔

Recent Posts

آئینی ترمیم، حکمران اتحاد کے ارکان پارلیمنٹ کے غیر ملکی دورے منسوخ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)حکمران اتحادی جماعتوں کے جو ارکان قومی اسمبلی اور سینیٹ اس وقت بیرون…

4 mins ago

صدی کا سب سے خطرناک سمندری طوفان ملٹن امریکی ریاست فلوریڈا سے ٹکرا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکا میں صدی کا سب سے خطرناک سمندری طوفان ملٹن امریکا کی…

14 mins ago

وفاقی حکومت نے پی ٹی ایم کو کالعدم تنظیم قرار دیا تو یہاں حالات کشیدہ ہوگئے: علی امین گنڈاپور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے صوبے میں امن و امان کی…

22 mins ago

صدر آصف زرداری نے گورنر خیبرپختونخوا کو اسلام آباد طلب کرلیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)صدر آصف علی زرداری نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو اسلام…

33 mins ago

پاکستان اور بھارت میں مسائل کے باوجود ’سارک‘ کو فعال کیا جاسکتا ہے: ڈاکٹر محمد یونس

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بنگلا دیش کی عبوری حکومت کے سربراہ ڈاکٹر محمد یونس نے پاک…

40 mins ago

گوجرانوالہ: چائلڈ پروٹیکشن ٹیم کا گھر پر چھاپہ، 4 سالہ گھریلو ملازمہ کو بازیاب کروالیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گوجرانوالہ میں چائلڈ پروٹیکشن ٹیم نے پولیس کے ہمراہ گھر پر چھاپہ…

50 mins ago