اسلام آباد(قدرت روزنامہ) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان میں جاری کامیاب جوان پروگرام کو سراہا اور مکمل اعتماد کا اظہار کر دیا۔
آئی ایم ایف کے مقیم نمائندہ ٹریسا ڈبن سنچے نے وزیر اعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار سے ملاقات کی اس موقع پر پروگرام کے تحت نوجوانوں میں قرض کی تقسیم اور تازہ اعداد و شمار کا جائزہ لیا گیا۔
سربراہ کامیاب جوان پروگرام عثمان ڈار نے منصوبے کے ڈیجیٹل ڈیش بورڈ پر ٹریسا ڈبن کو بریفنگ بھی دی۔
عثمان ڈار نے کہا کہ پاکستان کی کل آبادی کا 68 فیصد حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے اورتقریباً 20 لاکھ نوجوان ہر سال جاب مارکیٹ میں داخل ہوتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو بڑی تعداد میں روزگار کے مواقع دینا بڑا چیلنج تھا تاہم پروگرام نوجوانوں کو بااختیار اور روزگار کی فراہمی میں معاون ثابت ہوا۔
معاون خصوصی نے کہا کہ کامیاب جوان پرواگرام سے ہزاروں نوجوان ذاتی کاروبار اور روزگار حاصل کر چکے ہیں، پروگرام میں میرٹ اور شفافیت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہو سکتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ نوجوانوں کو اسکلز اسکالر شپ اور ہائی ٹیک کورسز کے تحت ہم آہنگ کیا جا رہا ہے۔ آئی ایم ایف نمائندے نے پروگرام کے تحت نوجوانوں کے لیے اقدامات پر اظہار اطمینان کیا۔
ٹریسا ڈبن نے نوجوانوں کے لیے حکومتی اقدامات اور ویژن کو بھی سراہا۔ انہوں نے پورٹل پرقرض کے اعداد و شمار پر تفصیلی معلومات میں بھی دلچسپی کا اظہار کیا۔ نوجوانوں کو لون اسکیم پر معلومات تک رسائی دینے کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے ) نے ملک بھر میں…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اور یونیسیف نے موسمیاتی تبدیلی کے سنگین اثرات سے بچوں کے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے 24 نومبر کے احتجاج کی تیاریوں کے لیے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی وڈ اداکارہ دیشا پٹانی کے والد کے ساتھ لاکھوں روپے کا…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارتی کرکٹر سنجو سیمسن نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں وہ کارنامہ سرانجام…