اسحاق ڈار اور جہانگیر ترین میں رابطہ، پنجاب اور وفاق میں ممکنہ تعاون سے متعلق تبادلہ خیال

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور جہانگیر ترین میں رابطہ ہوا ہے، دونوں رہنماؤں کے درمیان پنجاب اور وفاق میں ممکنہ تعاون سے متعلق تبادلہ خیال ہوا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جہانگیر ترین اور اسحاق ڈار کے درمیان گفتگو نصف گھنٹہ جاری رہی۔وزیراعلیٰ کے لیے مشترکہ امیدوار، مستقبل میں روابط رکھنے پر بھی غور ہوا۔
رپورٹس کے مطابق دونوں رہنماؤں نے عثمان بزدار کے خلاف تحریک عدم اعتماد سے متعلق بھی گفتگو کی۔قبل ازیں یہ خبریں بھی سامنے آئیں کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) اور جہانگیر ترین گروپ کے درمیان پنجاب اور مرکز میں ایڈ جسٹمنٹ پر اتفاق ہوگیا ،مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف اور ترین گروپ کے سربراہ جہانگیر ترین کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں جہانگیرترین نے یقین دہانی کرائی ہے کی ان کا گروپ اپوزیشن کا ساتھ دے گا۔

نجی ٹی وی کے مطابق نوازشریف نے سیاسی معاملات پر جہانگیرترین کے ساتھ ملاقات کے لیے اسحاق ڈار کو ٹاسک سونپ دیا ہے جبکہ اس سلسلے میں جہانگیر ترین گروپ اور (ن) لیگ کے سینئر رہنمائوں کی پاکستان میں بھی جلد ملاقات کا امکان ہے جس میں سیاسی اتحاد کے حوالے سے اعلان کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان میں موجود (ن)لیگ کی سینئر قیادت کو لندن سے ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق ترین گروپ کی اکثریت نے مسلم لیگ (ن)کا ساتھ دینے کا مشورہ دیا ہے اور ارکان کی رائے ہے کہ ہمیں حکومت کے بجائے اپوزیشن کی طرف جھکا کرنا چاہیے۔خیال رہے کہ حکومتی ٹیم نے جہانگیر ترین گروپ سے رابطہ کرتے ہوئے انہیں اہم وزارتوں کی پیشکش کی تھی۔وزیر دفاع پرویز خٹک اور وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے عون چوہدری سے فون پر رابطہ کیا، حکومتی ٹیم نے ترین گروپ سے حکومتی فیصلوں کو سپورٹ کرنے کی درخواست کی تھی۔

Recent Posts

آئینی ترمیم، حکمران اتحاد کے ارکان پارلیمنٹ کے غیر ملکی دورے منسوخ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)حکمران اتحادی جماعتوں کے جو ارکان قومی اسمبلی اور سینیٹ اس وقت بیرون…

5 mins ago

صدی کا سب سے خطرناک سمندری طوفان ملٹن امریکی ریاست فلوریڈا سے ٹکرا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکا میں صدی کا سب سے خطرناک سمندری طوفان ملٹن امریکا کی…

15 mins ago

وفاقی حکومت نے پی ٹی ایم کو کالعدم تنظیم قرار دیا تو یہاں حالات کشیدہ ہوگئے: علی امین گنڈاپور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے صوبے میں امن و امان کی…

23 mins ago

صدر آصف زرداری نے گورنر خیبرپختونخوا کو اسلام آباد طلب کرلیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)صدر آصف علی زرداری نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو اسلام…

34 mins ago

پاکستان اور بھارت میں مسائل کے باوجود ’سارک‘ کو فعال کیا جاسکتا ہے: ڈاکٹر محمد یونس

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بنگلا دیش کی عبوری حکومت کے سربراہ ڈاکٹر محمد یونس نے پاک…

41 mins ago

گوجرانوالہ: چائلڈ پروٹیکشن ٹیم کا گھر پر چھاپہ، 4 سالہ گھریلو ملازمہ کو بازیاب کروالیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گوجرانوالہ میں چائلڈ پروٹیکشن ٹیم نے پولیس کے ہمراہ گھر پر چھاپہ…

51 mins ago