کراچی کے شہریوں کیلئے بجلی 3 روپے 27 پیسے فی یونٹ مہنگی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے کراچی کے شہریوں کے لیے بجلی کی قیمتوں میں 3 روپے 27 پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا گیا۔
نیپرا کی جانب سے کراچی کے شہریوں کے لیے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔نیپرا کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ جنوری کی ماہانہ فیول کاسٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔
اضافے کا اطلاق اپریل کے بلوں پر ہو گا
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق اپریل کے بلوں پر ہو گا۔
صارفین پر ساڑھے 3 ارب کا اضافی بوجھ
نیپرا کے نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس اضافے سے کراچی کے بجلی کے صارفین پر 3 ارب 58 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

Recent Posts

تربت ، گاڑی حادثے کاشکار ، 2 بچے جاں بحق، خاتون سمیت 6 افراد زخمی

تربت(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تربت میں گاڑی حادثے کاشکار ہوگئی 2بچے جاںبحق…

3 mins ago

سنجاوی، پٹرول پمپ میں آگ لگنے سے ہزاروں لیٹر پیٹرول اور ڈیزل خاکستر ہوگئے

سنجاوی(قدرت روزنامہ) پٹرول پمپ میں آگ لگانے سے ہزاروں لیٹر پیٹرول اور ڈیزل ضائع مالکان…

13 mins ago

ہرنائی، شعبان سے اغوا ہونے والے 10 افراد چوتھے روز بھی بازیاب نہ ہوسکے

ہرنائی(قدرت روزنامہ)زرغون شعبان پکنک پوائنٹ سے اغوا ہونے والے 10 افراد چوتھے روز بعد بھی…

23 mins ago

صو بائی بجٹ میں اخبار فرشوں کے بہبود فنڈ کو نظرانداز کرنا انتہائی افسوناک ہے، انجمن اخبار فروشاں

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)انجمن اخبا ر فروشاں کے جاری کر دہ پر یس ریلیز کے مطا بق…

31 mins ago

تھانہ پر حملہ اور اسلحہ لیجانے کا نوٹس ،ڈی سی سمیت تمام ذمہ داران کیخلاف سخت کارروائی کی جائے ،ضیا لانگو

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر داخلہ بلو چستان میر ضیاءاللہ لانگو کا تربت میں امن و امان کی…

39 mins ago

بلوچستان میں ایک ہفتے کے دوران 868 ٹریفک حادثات ،23 افراد جاں بحق ،1247 افراد زخمی

سونمیانی وندر(قدرت روزنامہ)بلوچستان کی شاہراہوں پر ایک ہفتے کے دوران روڈ ٹریفک کے مختلف حادثات…

48 mins ago