اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سینئر صحافی کامران خان نے کہا ہے کہ جیسے بھی ہوا عمران خان پارلیمنٹ میں اکثریت کھو چکے ہیں، اخلاقی طوران کا حق حکمرانی ختم ہوا ،آپ پاکستان کو آئیندہ دنوں میں معاشی طلاطم آئینی دھینگا مشتی سے بچائیں، خان صاحب ہمت کریں آپ عظیم اسپورٹس مین ہیں، وقتی شکست تسلیم کریں، وزیر اعظم پاکستان کی حیثیت سے فوری استعفی دے دیں . اس سے قبل سینئر اینکر پرسن و تجزیہ کار کامران خان نے ملکی حالیہ سیاسی بحران پر افواج پاکستان کی لیڈر شپ سے اہم اپیل کر دی .
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کامران خان نے
پیغام میں کہا ہے کہ ’’مسئلہ قومی سلامتی کا ہے ، مسئلہ معیشت سے مسلسل رستے خون کا ہے . انکا کہنا تھا کہ ایک ماہ سے اسلامی جمہوریہ پاکستان میں نظام حکومت تقریباً مفلوج ہے . انہوں نے کہا ہے کہ افواج پاکستان لیڈرشپ کی سکت ہے کہ وہ سیاسی جنگ میں سیز فائیر کروائے دونوں فریقین کو جلد نئے الیکشن کے انعقاد کے لئے ایک پیج پر اکٹھا کرے . خیال رہے کہ تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ 3اپریل کو ہوگی ، بظاہر عمران خان کی حکومت اپنی اکثریت کھو چکی ہے ، متحدہ اپوزیشن نمبرز کے لحاظ سے آگے ہے ، حتمی فیصلہ ووٹنگ ہونے کے بعد ہی ہوگا .
جیسے بھی ہوا عمران خان پارلیمنٹ میں اکثریت کھو چکے ہیں اخلاقی طورانکا حق حکمرانی ختم ہوا آپ پاکستان کو آئیندہ دنوں میں معاشی طلاطم آئینی دھینگا مشتی سے بچائیں خانصاحب ہمت کریں آپ عظیم اسپورٹس مین ہیں وقتی شکست تسلیم کریں وزیر اعظم پاکستان کی حیثیت سے فوری استعفی دے دیں