میرے دستخط سے جن کی گاڑیوں پر جھنڈے لگے وہ بھی میرے خلاف باتیں کر رہے ہیں ، خاتون اول کا منظور نظر ہونے کی باتوں پر عثمان بزدار کا مکمل انٹرو

لاہور(قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہےکہ ان کے خاتون اول کا منظور نظر ہونے کی کوئی بات نہیں جب کہ استعفے کی آفر خود وزیراعظم کو کی۔ غیر ملکی نشریاتی ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں عثمان بزدار نے کہا کہ وزیراعظم نے مشکل صورتحال میں مجھ پراعتماد کیا اور میں نے اپنا حق ادا کیا، اگر کسی نے قربانی دینی ہے تو سب سے پہلے میں تیار
ہوں، وزیر اعظم سے کہا ہے کہ جب جس طرح آپ کا حکم ہوگا تعمیل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی صورتحال میں نے خود وزیراعظم کو استعفے کی آفر کی، اب میرے استعفے پر فیصلہ وزیراعظم نے کرنا ہے، اگر پارٹی پرویز الٰہی کو وزیر اعلیٰ بنانا چاہتی ہے تو ہم پارٹی کے ساتھ کھڑے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ صوبے میں جتنا کام کیا شاید اتنا میڈیا پر تشہیر نہیں کرسکے، میڈیا پر وہ باتیں نہیں پہنچاسکے جو کام کررہے تھے، وقت بتائے گا کہ ہم نے کتنا ڈلیور کیا ہے، قسمت کی باتیں جس کے نصیب میں جو لکھا ہوتا ہے وہی ہوتا ہے جب کہ اللہ نے جتنی عزت مجھے دی شاید کسی کو ملی ہو، خوش قمست ہوں پہلی بار ایم پی اے بنا اور وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب ہوگیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں نے کبھی وزیر اعلیٰ بننے کی خواہش نہیں کی نہ عہدے کی خواہش کی، اگر پارٹی کہے گی بیٹھ جائیں تو کبھی سیاست میں نظر بھی نہیں آؤں گا۔ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ خاتون اول کے منظور نظر ہونے کی کوئی بات نہیں ہے، میں عوامی آدمی ہوں، دوردراز علاقوں سے آئے بچے میری کرسی پر بیٹھ جاتے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ مائنس بزدارکی باتیں کرنے والے میرے پاس آتے ہیں ملتے ہیں، جو مائنس بزدار کی بات کرتے تھے وہ میرے ساتھ بیٹھے ہوتے تھے، میرے دستخط سے ان کی گاڑی پرجھنڈا لگا،میں دستخط سے انہیں نکال بھی سکتا تھا۔

Recent Posts

پی ٹی آئی کی انٹرا پارٹی الیکشن کیس کی سماعت ملتوی کرنے کی درخواست دائر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے انٹرا پارٹی الیکشن نظر ثانی کیس…

10 mins ago

صدر آصف زرداری نے گورنر خیبرپختونخوا کو اسلام آباد طلب کرلیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )صدر آصف علی زرداری نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو…

16 mins ago

پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے پرعزم ہیں، سعودی وزیر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سعودی وزیر سرمایہ کار خالد بن عبدالعزیز الفالح کا کہنا ہے کہ پاکستان…

17 mins ago

پاکستان جلد دنیا کی 24ویں مضبوط معیشت بن کر ابھرے گا، نائب وزیراعظم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پاکستان کی معیشت ترقی…

29 mins ago

ایف بی آر نان فائلرز کیخلاف کارروائی کب سے شروع کرے گا؟ بڑا اعلان ہو گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین راشد لنگڑیال…

37 mins ago

پاکستانی اداکار احد رضا میر لندن میں کس لڑکی کے ساتھ گھوم پھر رہے ہیں ؟ تصاویر نے ہنگامہ برپا کر دیا

  لندن (قدرت روزنامہ) پاکستانی اداکار احد رضا میر کی لندن کی سڑکوں پر ایک…

49 mins ago