ایم این اے جام عبد الکریم کو معاف کرنےکے بعد ناظم جوکھیو کی بیوہ کا بیان سامنے آگیا

کراچی (قدرت روزنامہ) ناظم جوکھیو قتل کیس میں نامزد پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی( ایم این اے )جام عبدالکریم کو مقتول کی بیوہ نے معاف کردیا۔ 

ادھر  ناظم جوکھیو کی بیوی شیریں جوکھیو کی ویڈیو منظرعام پرآئی ہے جس میں شیریں جوکھیو کا کہنا ہے کہ میں نے فیصلہ اللہ تعالیٰ پر چھوڑا ہے، اللہ بہتر فیصلہ کرے گا، میں نے کوئی پیسے نہیں لیے، جنہوں نے میرا ساتھ دیا میں ان کی شکر گزار ہوں، میں بہت مجبور ہوں میرے گھر والوں نے میرا ساتھ چھوڑ دیا، اپنے بچوں کی خاطر میں نے سب ملزمان کو چھوڑ دیا، میں مزید نہیں لڑ سکتی، میں کیس لڑنا چاہتی تھی لیکن میرے اپنوں نے ہی میرا ساتھ چھوڑ دیا۔

جیو نیوز کے مطابق تحریک عدم اعتماد پرجام کریم کے ووٹ کے لیے ناظم جوکھیو قتل کیس کے ملزمان نے مقتول کے اہلخانہ کو منالیا ہے، ناظم جوکھیو کی بیوہ نے مرکزی ملزم  ایم این اے جام عبدالکریم اور ایم پی اے جام اویس کو معاف کردیا۔ملزمان کے وکلا کا کہنا ہے کہ ناظم جوکھیو کی بیوہ شیریں جوکھیو نے مرکزی ملزمان جام عبدالکریم اورجام اویس کومعاف کردیا ہے، معافی نامہ اور معاہدہ جلد عدالت میں پیش کردیں گے۔

دوسری جانب سندھ ہائی کورٹ نے تین ملزمان سالار، دودو اور دھنی بخش کی ضمانت میں 11 اپریل تک توسیع کردی،  تینوں ملزمان ملیر کورٹ سے ضمانت منسوخی کے بعد فرار ہوگئے تھے، ضمانت منسوخی کے بعد ملزمان نے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست ضمانت دائر کی تھی۔خیال رہےکہ ایم این اے جام عبدالکریم ناظم جوکھیو قتل کیس میں مفرور ہیں ، دبئی سے واپسی پر تحریک عدم اعتماد میں ووٹ ڈالنےکے لیے جام کریم نے سندھ ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت لے رکھی ہے جب کہ وفاقی حکومت نے جام کریم کی گرفتاری کا عندیہ دیتے ہوئے ان کا نام ای سی ایل میں ڈال رکھا ہے۔

Recent Posts

پی ٹی آئی کی انٹرا پارٹی الیکشن کیس کی سماعت ملتوی کرنے کی درخواست دائر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے انٹرا پارٹی الیکشن نظر ثانی کیس…

4 mins ago

صدر آصف زرداری نے گورنر خیبرپختونخوا کو اسلام آباد طلب کرلیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )صدر آصف علی زرداری نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو…

11 mins ago

پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے پرعزم ہیں، سعودی وزیر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سعودی وزیر سرمایہ کار خالد بن عبدالعزیز الفالح کا کہنا ہے کہ پاکستان…

11 mins ago

پاکستان جلد دنیا کی 24ویں مضبوط معیشت بن کر ابھرے گا، نائب وزیراعظم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پاکستان کی معیشت ترقی…

23 mins ago

ایف بی آر نان فائلرز کیخلاف کارروائی کب سے شروع کرے گا؟ بڑا اعلان ہو گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین راشد لنگڑیال…

31 mins ago

پاکستانی اداکار احد رضا میر لندن میں کس لڑکی کے ساتھ گھوم پھر رہے ہیں ؟ تصاویر نے ہنگامہ برپا کر دیا

  لندن (قدرت روزنامہ) پاکستانی اداکار احد رضا میر کی لندن کی سڑکوں پر ایک…

43 mins ago