بلوچستان کے نو جوان آگے آکرخود اعتمادی سے قیادت سنبھالیں ،کورکمانڈر

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) کمانڈر کوئٹہ کور لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے نوجوان آگے آئیں اور خود اعتمادی سے قیادت سنبھالیں بلوچستان یوتھ ورکشاپ کے شرکا سے خطاب میںانہوں نے نوجوان نسل کو قوم کی امید اور اثاثہ قرار دیتے ہوئے انہیں خود اعتمادی کے ساتھ درپیش چیلنجز کا مقابلہ کرنے کی ترغیب دی۔تین روزہ ورکشاپ کے اختتامی سیشن سے کور کمانڈر نے خصوصی خطاب کیا اور نوجوانوں کو شکست خوردہ اور منفی سوچ سے خود کو دور رکھنے کی تلقین کی اور خود اعتمادی اور فیصلہ سازی جیسے اوصاف اپنی شخصیت میں پیدا کرنے پر زور دیا کیونکہ کہ بلوچستان اور پاکستان کا مستقبل اب ان کے ہاتھ میں ہے۔ کور کمانڈر نے کہا کہ کامیابی کا راز نوجوانوں کی خود اعتمادی میں پنہاں ہے۔ بلوچستان کے نوجوان زبردست معاشرتی اور سیاسی شعور کے حامل ہیں، ضرورت اس امر کی ہے کہ تعمیری سوچ کے ساتھ آگے بڑھیں اور بلوچستان اور پاکستان کی خدمت کریں۔ صوبے کے سیاسی مسائل کا حل بھی باشعور افراد خود وضع کریں اور حکمت عملی کے تحت مل کر آگے بڑھیں۔ سب کو چاہیے کہ وہ ریاست کے ہاتھ مضبوط کریں تاکہ بلوچستان میں دیر پا امن و امان اور خوشحالی کو ثبات ملے۔ کور کمانڈر نے نوجوانوں کے سوالوں کے جوابات بھی دیئے اور ان کو امید کی کرن اور بلوچستان کے تابناک مستقبل کی دلیل قرار دیا۔ بلوچستان یوتھ ورکشاپ کا کامیاب انعقاد کوئٹہ میں کیا گیا کہ جس میں بلوچستان کے تمام اضلاع سے نوجوانوں نے حصہ لیا ۔ ورکشاپ کے کے شرکا سے یونیورسٹی آف بلوچستان کے وائس چانسلر ڈاکٹر شفیق الرحمن اور ڈاکٹر علی حمزہ نے بھی خطاب کیا ۔مقررین نوجوانوں کو دنیا بھر میں تیزی سے بدلتے حالات کے تناظر میں بلوچستان کی اہمیت اور اس کی مطلوبہ ترقی میں کے نوجوانوں کے کلیدی کردار سے آگاہ کیا گیا۔ انہوں نے نوجوانوں سے کہا کہ وہ اپنے آپ کو پہچانیں اور علم و عمل کی طاقت سے اپنی منزل کو پائیں۔نوجوانوں نے سول سیکریٹریٹ اور کوئٹہ کینٹ کا دورہ بھی کیا اور وزیر کھیل عبد الخالق ہزارہ سے ملاقات کی۔ ورکشاپ کے اختتام پر کورکمانڈر ، وزیر کھیل اور چیف سیکرٹری نے شرکا ءمیں تعریفی اسناد بھی تقسیم کیں نوجوانوں کی زبردست گرمجوشی میں اس ورکشاپ کو بلوچستان کے تمام اضلاع میں منعقد کرائے جانے کا مطالبہ بھی سامنے آیا جسے پزیرائی کے ساتھ منظور کر لیا گیا جو کہ بہت خوش آئند بات ہے ۔

Recent Posts

پی ٹی آئی کو لاہور جلسے کی اجازت مل گئی، مقام تبدیل

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کو ضلعی انتظامیہ نے جلو پارک میں جلسہ کرنے کی…

1 hour ago

عدالتی آئینی ترامیم میں بنیادی حقوق محدود اور فوج کے کردار میں اضافہ کیا گیا، فضل الرحمان

ملتان(قدرت روزنامہ) جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عدلیہ…

1 hour ago

حالیہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں کمی کے باوجود 17 اشیا کے نرخ بڑھ گئے، ادارہ شماریات

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں ایک ہفتے کے معمولی اضافے کے بعدہفتہ وار مہنگائی کی شرح…

1 hour ago

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی میں جسٹس منیب کی جگہ جسٹس امین الدین نامزد

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ نے حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے پریکٹس اینڈ پروسیجر…

2 hours ago

سب سے آسان کام چیف جسٹس کو گالیاں دینا ہے، قاضی فائز عیسیٰ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ تین چار کرائے کے…

2 hours ago

علی امین گنڈاپور نے عمران خان کو لاہور جلسے میں نہ پہنچنے کا پیغام بھیجا تھا، ذرائع

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے لاہور جلسے میں پہنچنے…

2 hours ago