بلوچ سماج میں پولیس گردی کی ہر گز گنجائش نہیں، جان محمد بلیدی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی کے مرکزی سکریٹری جنرل جان محمد بلیدی نے نضیر آباد پولیس کی طرف سے نیشنل پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے ممبر میر علی حسن جاموٹ کے گاؤں کے محاصرے اور گھر کی تلاشی پر سخت غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ کو متنبہ کیاکہ وہ اپنے آقاوں کی خوشنودی کے لیے آئینی و قانون حدود سے تجاوز نہ کریں، بلوچ سماج میں پولیس گردی کی ہر گز گنجائش نہیں ہے سیاسی مخالفین اپنی نیا کو ڈوبتے دیکھ کر اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں نیشنل پارٹی ایک جمہوری و سیاسی جماعت ہے ہمارے کسی سے ذاتی یا خاندانی عناد و مخالفت نہیں ہے ہم بلوچستان کے عوام کے قومی و سیاسی و جمہوری حقوق کے لیے برسر پیکار ہیں ہمارے لیے تمام قبائل اور مکتبہ فکر کے لوگ قابل عزت و احترام ہیں لیکن اسکا مطلب ہرگز یہ نہیں کہ دوسروں کے ہاتھ ہمارے گریبانوں تک آجائیں بلوچستان حکومت اور اس کی پولیس کو اس واقع کا نوٹس لینا ہوگا اور پوچھنا پڑے گا کہ ایسا کیا کچھ تھا کہ پولیس نے رات اندھیرے میں باعزت لوگوں کے گاوں کا محاصرہ کیا اور تلاشیاں لی .

.

.

متعلقہ خبریں