بلوچ سماج میں پولیس گردی کی ہر گز گنجائش نہیں، جان محمد بلیدی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی کے مرکزی سکریٹری جنرل جان محمد بلیدی نے نضیر آباد پولیس کی طرف سے نیشنل پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے ممبر میر علی حسن جاموٹ کے گاؤں کے محاصرے اور گھر کی تلاشی پر سخت غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ کو متنبہ کیاکہ وہ اپنے آقاوں کی خوشنودی کے لیے آئینی و قانون حدود سے تجاوز نہ کریں، بلوچ سماج میں پولیس گردی کی ہر گز گنجائش نہیں ہے سیاسی مخالفین اپنی نیا کو ڈوبتے دیکھ کر اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں نیشنل پارٹی ایک جمہوری و سیاسی جماعت ہے ہمارے کسی سے ذاتی یا خاندانی عناد و مخالفت نہیں ہے ہم بلوچستان کے عوام کے قومی و سیاسی و جمہوری حقوق کے لیے برسر پیکار ہیں ہمارے لیے تمام قبائل اور مکتبہ فکر کے لوگ قابل عزت و احترام ہیں لیکن اسکا مطلب ہرگز یہ نہیں کہ دوسروں کے ہاتھ ہمارے گریبانوں تک آجائیں بلوچستان حکومت اور اس کی پولیس کو اس واقع کا نوٹس لینا ہوگا اور پوچھنا پڑے گا کہ ایسا کیا کچھ تھا کہ پولیس نے رات اندھیرے میں باعزت لوگوں کے گاوں کا محاصرہ کیا اور تلاشیاں لی۔

Recent Posts

مجوزہ آئینی ترمیم کا اصلی مسودہ بلاول زرداری کے پاس تھا، اسد قیصرکا دعویٰ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر…

7 mins ago

سکھر، لوڈر رکشہ تالاب میں گرنے سے 5 افراد ڈوب گئے

سکھر (قدرت روزنامہ) قریشی گوٹھ میں لوڈر رکشہ تالاب میں گر گیا، حادثے میں خاتون…

17 mins ago

پی ٹی آئی کا جلسہ کہاں ہو گا؟ بالآخر حتمی فیصلہ ہو گا

لاہور(قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو ایس او پیز کے…

19 mins ago

کوئٹہ: جج سے تلخ کلامی ،خاتون وکیل نے عدالت کو تالالگادیا

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)سریاب روڈ پر سیشن کورٹ میں خاتون وکیل نے دیگر وکلا کے ساتھ…

41 mins ago

کورونا کی نئی قسم نے دنیا کے 27 ممالک کو اپنی لپیٹ میں لےلیا

لندن (قدرت روزنامہ) کورونا وائرس کی نئی قسم نے 27 ممالک کو اپنی لپیٹ میں…

43 mins ago

حکومت اپنی مدت پوری کرتی نظر نہیں آ رہی، مولانا فضل الرحمان

ملتان (قدرت روزنامہ)جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا…

45 mins ago