ذہنیت کو طاقت اور جبر کے ذریعے تبدیل نہیں کیا جا سکتا: پرویز مشرف

(قدرت روزنامہ)ملک کی تیزی سے بدلتی سیاسی صورتحال کے دوران سابق صدر پرویز مشرف کا بیان بھی سامنے آگیا .

پرویز مشرف کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ایک ٹوئٹ منظرِ عام پر آیا ہے جس میں اُن کا قول تصویری اور تحریری دونوں شکلوں میں موجود ہے .

انہوں نے  لکھا کہ ’یاد رکھیں ذہنیت کو طاقت اور جبر کے ذریعے تبدیل نہیں کیا جا سکتا . کوئی خیال کبھی کسی پر زبردستی نہیں ڈالا جا سکتا . ‘

خیال رہے کہ متحدہ اپوزیشن نے قومی اسمبلی میں وزیراعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروادی ہے، جس پر ووٹنگ 3 اپریل کو ہوگی .

. .

متعلقہ خبریں