زلفی بخاری نے مریم نواز کو ’بے خبر‘ قرار دے دیا

(قدرت روزنامہ)سابق وزیر برائے اوور سیز پاکستانی زلفی بخاری کی جانب سے مسلم لیگ ن کی نائب صدر، مریم نواز کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے اُنہیں سیاسی اور زمینی حقائق سے بے خبر قرار دیا گیا ہے۔

زلفی بخاری کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو میں مریم نواز  عمران خان کے  27 مارچ کو کیے گئے ڈی چوک پر جلسے سے متعلق بات کر رہی ہیں۔

مریم نواز کا اس ویڈیو میں عمران خان کا ذکر کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ’اور وہ بیچارہ کیا کرتا، خالی کاغذ جیب سے نکالا اور عوام کو دکھایا کہ یہ ثبوت ہے، بھئی کس کو بیوقوف بنا رہے ہو، جو غیر ملکی طاقتیں ہوتی ہیں وہ کیا لکھ کر دھمکیاں دیتی ہیں۔‘

مریم نواز کی یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے  زلفی بخاری نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر لکھا ہے کہ ’یہ الفاظ یاد رکھیں، اگر مریم نواز  سیاست کے بارے میں کچھ جانتی ہوتیں تو وہ اس طرح بات نہیں کرتیں، حقیقت میں اگر مریم نواز کسی بھی چیز سے متعلق معلومات رکھتی ہوتیں تو ایسا بیان نہ دیتیں۔‘

واضح رہے کہ گزشتہ اتوار، 27 مارچ کو ڈی چوک پر جلسے کے دوران وزیر اعظم عمران خان نے اپنی جیب سے ایک خط نکال کر لہرایا تھا جس سے متعلق اُن کا کہنا تھا کہ یہ دھمکی آمیز خط اُنہیں موصول ہوا ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ خط اُن کے خلاف عالمی سازش کی ایک شاخ ہے، اس خط میں دھمکیوں سمیت یہ بھی درج ہے کہ تحریک عدم اعتماد ہر صورت کامیاب ہونی چاہیے، اگر تحریک عدم اعتماد کامیاب نہیں ہوتی ہے تو یہ اچھا نہیں ہوگا۔

Recent Posts

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے سے زائد اضافے کا امکان

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فی بیرل 7 ڈالر تک اضافہ ریکارڈ اسلام آباد (قدرت…

5 mins ago

پاکستان ہمارا گھر اور ہمارا خاندان ہے، ہمارا تعلق چند دہائیوں کا نہیں 1400 سال کا ہے،سعودی وزیر

پاکستان اور سعودی عرب کے مابین معاشی تعاون کا نیا دور شروع ہوگیا، سعودی وزیر…

9 mins ago

ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا رجحان آج بھی برقرار

انٹر بینک میں ڈالر277 روپے 60 پیسے کا ہوگیا، کرنسی ڈیلرز کراچی (قدرت روزنامہ)انٹر بینک…

29 mins ago

پی ایم ڈی سی کو ایم ڈی کیٹ کی حتمی میرٹ لسٹ جاری نہ کرنے کا حکم

جسٹس ارباب محمد طاہر نےطلبا کی درخواستوں پر حکم امتناع جاری کیا اسلام آباد (قدرت…

34 mins ago

عالمی بینک نے پاکستان کے لئے معاشی ترقی کی پیشن گوئی پر نظرثانی کردی

جنوبی ایشیا میں رواں سال معاشی ترقی کی شرح چھ اعشاریہ چار فیصد رہے گی…

51 mins ago

پی بی 45 میں 15 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ ووٹنگ کا حکم معطل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ آف پاکستان نے الیکشن ٹربیونل کا بلوچستان کے حلقے پی…

56 mins ago