علی ظفر بھی ول اسمتھ اور کرس راک کے معاملے پر بول پڑے

(قدرت روزنامہ)معروف پاکستانی گلوکار علی ظفر بھی آسکر ایوارڈز کی تقریب میں وِل اسمتھ کے کامیڈین کرس راک کو مکا مارنے کے واقعے پر بول پڑے .

علی ظفر نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ڈینزیل واشنگٹن کی جانب سےول اسمتھ کو ملنے والے مشورے سے اتفاق کیا ہے .

اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں آسکر ایوارڈز کی تقریب سے وِل اسمتھ کے کامیڈین کرس راک کو اپنی اہلیہ، اداکارہ جاڈا پنکیٹ اسمتھ کا مذاق اُڑانے پر مکا مارتے ہوئے وائرل ہونے والی ویڈیو شیئر کی ہے .  

اُنہوں نےویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’وِل اسمتھ نے کامیڈین کو مکا مارنے کے واقعہ کے بعد اپنا آسکر ایوارڈ قبول کرتے ہوئے تقریر کے دوران ساتھی اداکار ڈینزیل واشنگٹن کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ زندگی میں کامیاب ہونے پر ہوشیار رہو، کیونکہ اسی وقت شیطان آپ کو نقصان پہنچانے آتا ہے‘ .

علی ظفر کے اس ٹوئٹ سے یہ بات واضح ہے کہ وہ ڈینزیل واشنگٹن کے وِل اسمتھ کو دیے گئے مشورے سے اتفاق کرتے ہیں .

خیال رہے کہ امریکی اداکار وِل اسمتھ نے آسکر ایوارڈ 2022ء کی لائیو تقریب کے دوران اہلیہ، اداکارہ جاڈا پنکیٹ اسمتھ کا مذاق اُڑانے پر کا مذاق اُڑانے پر امریکی کامیڈین کرس راک کو مکا دے مارا .

94ویں اکیڈمی ایوارڈ، آسکر ایوارڈ 2022 کی تقریب کے دوران پیش آنے والا یہ غیر معمولی واقعہ سوشل میڈیا سمیت دنیا بھر کے میڈیا پر خوب وائرل ہورہا ہے .

. .

متعلقہ خبریں