علی ظفر بھی ول اسمتھ اور کرس راک کے معاملے پر بول پڑے

(قدرت روزنامہ)معروف پاکستانی گلوکار علی ظفر بھی آسکر ایوارڈز کی تقریب میں وِل اسمتھ کے کامیڈین کرس راک کو مکا مارنے کے واقعے پر بول پڑے۔

علی ظفر نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ڈینزیل واشنگٹن کی جانب سےول اسمتھ کو ملنے والے مشورے سے اتفاق کیا ہے۔

اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں آسکر ایوارڈز کی تقریب سے وِل اسمتھ کے کامیڈین کرس راک کو اپنی اہلیہ، اداکارہ جاڈا پنکیٹ اسمتھ کا مذاق اُڑانے پر مکا مارتے ہوئے وائرل ہونے والی ویڈیو شیئر کی ہے۔ 

اُنہوں نےویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’وِل اسمتھ نے کامیڈین کو مکا مارنے کے واقعہ کے بعد اپنا آسکر ایوارڈ قبول کرتے ہوئے تقریر کے دوران ساتھی اداکار ڈینزیل واشنگٹن کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ زندگی میں کامیاب ہونے پر ہوشیار رہو، کیونکہ اسی وقت شیطان آپ کو نقصان پہنچانے آتا ہے‘۔

علی ظفر کے اس ٹوئٹ سے یہ بات واضح ہے کہ وہ ڈینزیل واشنگٹن کے وِل اسمتھ کو دیے گئے مشورے سے اتفاق کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ امریکی اداکار وِل اسمتھ نے آسکر ایوارڈ 2022ء کی لائیو تقریب کے دوران اہلیہ، اداکارہ جاڈا پنکیٹ اسمتھ کا مذاق اُڑانے پر کا مذاق اُڑانے پر امریکی کامیڈین کرس راک کو مکا دے مارا۔

94ویں اکیڈمی ایوارڈ، آسکر ایوارڈ 2022 کی تقریب کے دوران پیش آنے والا یہ غیر معمولی واقعہ سوشل میڈیا سمیت دنیا بھر کے میڈیا پر خوب وائرل ہورہا ہے۔

Recent Posts

لائبہ خان کی گلابی ساڑھی میں دلکش ادائیں مداحوں کے دلوں کو بھا گئیں

لاہور: (قدرت روزنامہ) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ لائبہ خان کی گلابی ساڑھی میں…

7 mins ago

بچے میری ریڈ لائن، ہر قسم کے تشدد کا تدارک کریں گے: مریم نواز

لاہور: (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ بچے میری ریڈ…

13 mins ago

ریس کورس مقدمہ ، شاہ محمود قریشی سمیت 21 ملزمان پر فرد جرم عائد

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے وائس چیئرمین شاہ محمود…

15 mins ago

عمران خان کیخلاف اسلام آباد میں درج مقدمات کی حتمی رپورٹ عدالت میں پیش

اسلام آباد: (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف اسلام آباد میں…

18 mins ago

’ 100 ارب کا جرمانہ دینے کی آپکی حیثیت نہیں‘، الیکشن میں کامیابی کیلئے 50 فیصد ووٹوں سے متعلق درخواست خارج

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے الیکشن میں صرف 50 فیصد سے…

27 mins ago

دس سال کی بحث کے بعد نیٹ میٹرنگ ختم کرنے کا فیصلہ، لوگوں کو فائدہ کیا ہوگا؟

ہالینڈ(قدرت روزنامہ)ہالینڈ (نیدرلینڈ) نے دس سال کی طویل بحث کے بعد نیٹ میٹرنگ کو ختم…

30 mins ago