میں ایک پروفیسر ہوں اورلیکچر دیتا ہوں شہباز گل کاامریکی یونیورسٹی کے پے رول پر ہونے کا اعتراف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے امریکی یونیورسٹی میں لیکچر دینے سے متعلق سوال پر رد عمل کا اظہار کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق شہباز گل نے نجی ٹی وی جیونیوز سے ایک گفتگو ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے سوالات کے جوابات دیے۔شہباز گل کے مطابق نجی ٹی وی جیونیوز نے ان سے سوال کیا کہ آپ نے لاہور میں ایک پلاٹ خریدا تھا اس کا پیسہ کہاں سے آیا؟ جس کے جواب میں شہباز گل نے لکھا کہ پلاٹ لاہور میں خریدا تھا، پیسے فیصل بینک بلیو ایریا کے اپنے اکاؤنٹ سے کراس چیک میں

ادا کیے اور ایف بی آر میں سب کچھ ڈکلئیر ہے۔ٹوئٹ میں دوسرا سوال تھا کہ کیا آپ لیکچر دیتے ہیں؟ جس کے جواب میں شہباز گل نے کہا کہ جی بالکل میں لیکچر دیتا ہوں میں ایک پروفیسر ہوں، کرپشن نہیں کرتا، ٹھیکے نہیں لیتا، حکومت سے کوئی تنخواہ نہیں لیتا اور اپنے شوق کے لیے بالکل لیکچر دیتا ہوں اور اس کی باقاعدہ اجازت لے رکھی ہے۔یاد رہے کہ انگریزی اخباردی نیوز کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل یونیورسٹی آف الینوائے اربانا میں بطور کلینیکل اسسٹنٹ پروفیسر تعینات ہیں۔یونیورسٹی کی جانب سے دی نیوز کو ایک تحریری جواب میں تصدیق کی گئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ وہ اب بھی یونیورسٹی کے ملازم ہیں اور ان کی سالانہ تنخواہ 124770 ڈالرز ہے۔

Recent Posts

بچے میری ریڈ لائن، ہر قسم کے تشدد کا تدارک کریں گے: مریم نواز

لاہور: (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ بچے میری ریڈ…

3 mins ago

ریس کورس مقدمہ ، شاہ محمود قریشی سمیت 21 ملزمان پر فرد جرم عائد

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے وائس چیئرمین شاہ محمود…

5 mins ago

عمران خان کیخلاف اسلام آباد میں درج مقدمات کی حتمی رپورٹ عدالت میں پیش

اسلام آباد: (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف اسلام آباد میں…

8 mins ago

’ 100 ارب کا جرمانہ دینے کی آپکی حیثیت نہیں‘، الیکشن میں کامیابی کیلئے 50 فیصد ووٹوں سے متعلق درخواست خارج

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے الیکشن میں صرف 50 فیصد سے…

17 mins ago

دس سال کی بحث کے بعد نیٹ میٹرنگ ختم کرنے کا فیصلہ، لوگوں کو فائدہ کیا ہوگا؟

ہالینڈ(قدرت روزنامہ)ہالینڈ (نیدرلینڈ) نے دس سال کی طویل بحث کے بعد نیٹ میٹرنگ کو ختم…

20 mins ago

9 مئی کی منصوبہ بندی؛ شاہ محمود قریشی سمیت 21 ملزمان پر فرد جرم عائد

لاہور(قدرت روزنامہ)سانحہ 9 مئی کی منصوبہ بندی سے متعلق کیس میں شاہ محمود قریشی سمیت…

27 mins ago