عمان میں افسوسناک واقعہ ، 7 پاکستانی شہری جاں بحق،4 لاپتہ ہو گئے

عمان، ماسکو (قدرت روزنامہ)عمان میں کان کے دھنسنے سے 7پاکستانی شہری جاں بحق اور چار لاپتا ہو گئے۔پاکستانی سفارتخانہ عمان کے مطابق حادثہ دارالحکومت مسقط سے 260 میل جنوب مغرب میں ابری کے مقام پر پیش آیا۔ تلاش اور بچاؤ آپریشن میں عمانی حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔عمان میں پاکستانی سفیر عمران علی چوھدری نے نجی ٹی وی سے ٹیلیفونک گفتگو میں بتایا واقعہ پر حکومت عمان سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ کان حادثے میں 6 پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی۔ تاحال جاں بحق افراد کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ تمام

میتیں عمان نیشنل پولیس کی تحویل میں ہیں۔ ضابطے کی کارروائی کی تکمیل پر تمام میتوں کی وطن منتقلی کا عمل شروع ہو گا۔ جاں بحق پاکستانیوں کے لواحقین کو ہر ممکن تعاون فراہم کر رہے ہیں۔دوسری جانب سوئٹزر لینڈ میں رہنے والے ایک فرانسیسی خاندان نے مبینہ طور پر سازشی نظریات حاوی ہونے پر اجتماعی طور پر خودکشی کرنے کی کوشش کی جس میں ایک لڑکا زندہ بچ گیا۔غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سوئس ٹاؤن مونٹریکس پولیس کا کہنا ہے کہ اس خاندان نے اپارٹمنٹ کی ساتویں منزل سے یکے بعد دیگرے چھلانگ لگائی۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ انہیں اپارٹمنٹ کے پاس پانچ لاشیں اور ایک زخمی لڑکا ملا۔

Recent Posts

جسٹس منصور علی شاہ نے سپریم کورٹ سے آج کی رخصت لے لی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) جسٹس منصور علی شاہ نے سپریم کورٹ سے آج کی رخصت لے…

2 mins ago

دو قومی صوبے میں صحت کے لئے وسائل اور فنڈز مہیا نہیں کیے جا رہے ،خوشحال کاکڑ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے چیئرمین خوشحال خان کاکڑ نے کہا ہے کہ طب…

5 mins ago

آٹے کا تھیلا 100روپے مزید مہنگا

پشاور(قدرت روزنامہ)پشاور میں آٹا مزید مہنگا ہو گیا، ایک ماہ کے دوران 20 کلو آٹے…

8 mins ago

پشتون بلوچ صوبے میں برابری ہر شعبہ زندگی میں ناگزیر ہے، پشتونخواہ میپ

ژوب+شیرانی(قدرت روزنامہ)پشتونخواملی عوامی پارٹی کے رہنماﺅں نے کہا ہے کہ پشتون بلوچ صوبے میں برابر…

11 mins ago

ٹرانسپورٹرز نے پٹرول کی قیمت میں معمولی کمی کو مسترد کردیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)آل بلوچستان ٹرانسپورٹرز ایکشن کمیٹی نے پیٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ معمولی کمی…

17 mins ago

کوئٹہ ،زائدقیمت پر کم وزن روٹی کی فروخت جاری، انتظامیہ خاموش

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ میں تندوری روٹی اڑان بھر رہی ہے کم وزن زیادہ قیمت ڈی سی…

36 mins ago