” گھیرائو اگر کرناہے تو ہمارا بہت تجربہ ہے ” ایم کیوایم نے تحریک انصاف کے کارکنوں کو وارننگ دیدی

اسلام آباد، لاہور(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ایئر پورٹ پر ایم کیوایم کے رہنما کنور نوید جمیل کا گھیراﺅ کیئے جانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس پر ایم کیوایم کے اراکین اسمبلی بھی کافی ناراض دکھائی دیتے ہیں، فیصل سبزواری نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا یہ رویہ نہیں رہا ، ہم سمجھداری کا مظاہرہ کررہے ہیں، سیاسی جماعتوں نے آگے چل کر ایک ساتھ نہ بھی کام کرنا ہو تو ایڈجسٹ تو کرناہے ، اگر کوئی ہماری لیڈرشپ کا گھیراﺅ کرے گا تو یقین جانئے کہ ایم

کیوایم کے کارکنوں کا اس کام میں تھوڑا زیادہ ہی تجربہ ہو گا . دوسری جانب باضابطہ کال نہ دئیے جانے کے باوجودتحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ والے دن تحریک انصاف کے رہنمائوں اور کارکنان کی ایک بڑی تعداد کے اسلام آباد پہنچنے کا قوی امکان ہے .

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی قیادت نے ابھی تک پارٹی رہنمائوں اور کارکنوں کو ووٹنگ والے دن اسلام آباد پہنچنے کی باضابطہ کال نہیں دی لیکن اس کے باوجود بڑی تعداد میں رہنما اورکارکنان اسلام آباد جانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں . ایک ذرائع کے مطابق جس طرح پارٹی رہنما اورکارکنان رابطہ کر رہے ہیں تحریک عدم اعتمادپر ووٹنگ والے دن کم و بیش ایک لاکھ افراد کے اسلام آباد پہنچنے کا اندازہ ہے . دوسری جانب اپوزیشن کے کارکنوں کی بھی اس روز اسلام آباد آمد متوقع ہے جس کی وجہ سے اسلام آباد انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی پیشگی اپنی تیاریاں جاری رکھے ہوئے ہیں اور امن و امان کی صورتحال پیدا نہ ہونے دینے اور اسے کنٹرول میں رکھنے کے لئے منصوبہ بندی کی جارہی ہے .

. .

متعلقہ خبریں