” گھیرائو اگر کرناہے تو ہمارا بہت تجربہ ہے ” ایم کیوایم نے تحریک انصاف کے کارکنوں کو وارننگ دیدی

اسلام آباد، لاہور(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ایئر پورٹ پر ایم کیوایم کے رہنما کنور نوید جمیل کا گھیراﺅ کیئے جانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس پر ایم کیوایم کے اراکین اسمبلی بھی کافی ناراض دکھائی دیتے ہیں، فیصل سبزواری نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا یہ رویہ نہیں رہا ، ہم سمجھداری کا مظاہرہ کررہے ہیں، سیاسی جماعتوں نے آگے چل کر ایک ساتھ نہ بھی کام کرنا ہو تو ایڈجسٹ تو کرناہے ، اگر کوئی ہماری لیڈرشپ کا گھیراﺅ کرے گا تو یقین جانئے کہ ایم

کیوایم کے کارکنوں کا اس کام میں تھوڑا زیادہ ہی تجربہ ہو گا ۔دوسری جانب باضابطہ کال نہ دئیے جانے کے باوجودتحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ والے دن تحریک انصاف کے رہنمائوں اور کارکنان کی ایک بڑی تعداد کے اسلام آباد پہنچنے کا قوی امکان ہے ۔ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی قیادت نے ابھی تک پارٹی رہنمائوں اور کارکنوں کو ووٹنگ والے دن اسلام آباد پہنچنے کی باضابطہ کال نہیں دی لیکن اس کے باوجود بڑی تعداد میں رہنما اورکارکنان اسلام آباد جانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں ۔ایک ذرائع کے مطابق جس طرح پارٹی رہنما اورکارکنان رابطہ کر رہے ہیں تحریک عدم اعتمادپر ووٹنگ والے دن کم و بیش ایک لاکھ افراد کے اسلام آباد پہنچنے کا اندازہ ہے۔ دوسری جانب اپوزیشن کے کارکنوں کی بھی اس روز اسلام آباد آمد متوقع ہے جس کی وجہ سے اسلام آباد انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی پیشگی اپنی تیاریاں جاری رکھے ہوئے ہیں اور امن و امان کی صورتحال پیدا نہ ہونے دینے اور اسے کنٹرول میں رکھنے کے لئے منصوبہ بندی کی جارہی ہے ۔

Recent Posts

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے سے زائد اضافے کا امکان

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فی بیرل 7 ڈالر تک اضافہ ریکارڈ اسلام آباد (قدرت…

1 min ago

پاکستان ہمارا گھر اور ہمارا خاندان ہے، ہمارا تعلق چند دہائیوں کا نہیں 1400 سال کا ہے،سعودی وزیر

پاکستان اور سعودی عرب کے مابین معاشی تعاون کا نیا دور شروع ہوگیا، سعودی وزیر…

5 mins ago

ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا رجحان آج بھی برقرار

انٹر بینک میں ڈالر277 روپے 60 پیسے کا ہوگیا، کرنسی ڈیلرز کراچی (قدرت روزنامہ)انٹر بینک…

25 mins ago

پی ایم ڈی سی کو ایم ڈی کیٹ کی حتمی میرٹ لسٹ جاری نہ کرنے کا حکم

جسٹس ارباب محمد طاہر نےطلبا کی درخواستوں پر حکم امتناع جاری کیا اسلام آباد (قدرت…

30 mins ago

عالمی بینک نے پاکستان کے لئے معاشی ترقی کی پیشن گوئی پر نظرثانی کردی

جنوبی ایشیا میں رواں سال معاشی ترقی کی شرح چھ اعشاریہ چار فیصد رہے گی…

48 mins ago

پی بی 45 میں 15 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ ووٹنگ کا حکم معطل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ آف پاکستان نے الیکشن ٹربیونل کا بلوچستان کے حلقے پی…

52 mins ago