حالات پر گہری نظر ہے اور سیاسی حالات کے مطابق فیصلہ کروں گا،شیخ رشید

لاہور، کراچی (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے آئندہ 48 گھنٹے اہم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیاست نیا رخ اختیار کرسکتی ہے۔ آئندہ 48 گھنٹے اہم ہیں، جمعہ، ہفتہ رات 12 بجے تک انتظار کریں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ رولز اور طریقہ کار کے مطابق گورنر وزیراعلیٰ کوبلا کر استعفے کی تصدیق کرتاہے۔ تصدیق کے دو سے تین روز بعد استعفیٰ منظور ہوجاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ آئندہ 48 گھنٹے اہم ہیں، جمعہ اور ہفتے کی رات 12 بجے تک کا وقت اہم ہے،

اسلام آباد میں گہما گہمی ہے ابھی کوئی چیز فائنل نہیں ہوئی، قوم جمعہ اور ہفتے کی رات تک انتظار کرے، سیاست نیا رخ اختیار کرسکتی ہے۔شیخ رشید کاکہنا تھا کہ حالات پر گہری نظر ہے اور سیاسی حالات کے مطابق فیصلہ کروں گا۔دوسری جانب ایم کیو ایم پاکستان اور تحریک انصاف کے درمیان علیحدگی کی وجوہات سامنے آ گئی ہیں جس کے مطابق ایم کیو ایم نے پی ٹی آئی کے سامنے تین مطالبات رکھے، یہ تینوں مطالبات پورے نہیں کیے گئے۔ذرائع رابطہ کمیٹی نے بتایاکہ ایم کیو ایم نے پی ٹی آئی کے سامنے تین مطالبات رکھے، یہ تینوں مطالبات پورے نہیں کیے گئے۔ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم نے دفاتر کھلوانے کا مطالبہ کیا مگر نہیں کھولے گئے، ایم کیو ایم نے اپنے 100 سے زائد لاپتہ افراد کی واپسی کا کہا تاہم اس پر بھی پیشرفت نہ ہو سکی۔ذرائع ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے مطابق ہم پر مختلف دہشت گردی کے مقدمات تھے جو ختم نہیں کیے گئے، ان تین مطالبات پر عمل نا ہونا حکومت سے علیحدگی کی وجہ بنی۔رابطہ کمیٹی ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم سندھ میں پیپلز پارٹی کی اتحادی بنے گی، ایم کیو ایم کو بلدیاتی قانون میں تبدیلی، پبلک سروس کمیشن میں نمائندگی دی جائے گی۔ذرائع کے مطابق کوٹہ سسٹم، مردم شماری اور ملازمتوں پر بھی ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کے درمیان معاملات طے پا گئے ہیں۔

Recent Posts

ایک ماہ کے دوران پی آئی اے کے تیسرے طیارے میں فنی خرابی، کراچی میں ایمرجنسی لینڈنگ

کراچی (قدرت روزنامہ )متحدہ عرب امارات کے شہر العین سے اسلام آباد کے لئے پی…

4 mins ago

شجاع آباد میں اسلحہ کے زور پر نویں جماعت کی طالبہ سے زیادتی

ملتان(قدرت روزنامہ)شجاع آباد کےعلاقےسکندرآباد میں نویں جماعت کی طالبہ سے جنسی زیادتی کا شکارہوگئی۔ نجی…

9 mins ago

ایم کیو ایم نے ا ٓئینی ترمیم کی حمایت کیلئے حکومت کو اپنا مطالبہ پیش کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے 26 ویں آئینی…

16 mins ago

جڑواں شہروں میں میٹرو بس سروس سے متعلق نیا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے اجلاس کے سلسلے میں راولپنڈی اور…

38 mins ago

ٹیم کی مایوس کن کارکردگی پر پی سی بی کا ہنگامی اجلاس آج طلب

لاہور(قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے پی سی بی کا ہنگامی اجلاس آج…

1 hour ago

وینا ملک کی زندگی میں آنے والا نیا مسٹری مین کون؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکارہ و ماڈل وینا ملک آئے دن کسی نہ کسی وجہ…

1 hour ago