یومِ استحصالِ کشمیر پر ملک بھر میں بھارت کیخلاف ریلیاں، احتجاج

(قدرت روزنامہ)مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے 5 اگست کے اقدام کو آج 2 برس مکمل ہونے پر آج ملک بھر میں یومِ استحصالِ کشمیر منایا جا رہا ہے، اس سلسلے میں آزاد کشمیر سمیت پاکستان بھر میں بھارت کے مظلوم کشمیریوں پر ظلم و جبر کے خلاف احتجاج کیا جا رہا ہے اور ریلیاں نکالی جا رہی ہیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دفترِ خارجہ سے وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی کی قیادت میں نکالی گئی مرکزی ریلی میں صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری، وزیرِ داخلہ شیخ رشید اور دیگر وزراء نے شرکت کی۔

اس موقع پر کشمیریوں سے یکجہتی کے لیے 1 منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی، جبکہ 1 منٹ کے لیے ملک بھر میں ٹریفک بھی روک دیا گیا۔

کشمیر ریلی: ملک بھر میں 1 منٹ کیلئے ٹریفک رُک گیا

شرکائے ریلی سے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد، وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری اور دیگر نے خطاب بھی کیا۔

اسلام آباد میں آل پارٹیز حریت کانفرنس کے زیرِ اہتمام بھارتی ہائی کمیشن کے باہر احتجاج کیا گیا، مظاہرین نے بھارتی بربریت کے خلاف بینر اٹھا رکھے تھے۔

مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ مسئلہ کشمیر کا حل اقوامِ متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق کیا جائے، بھارت تمام کشمیری سیاسی قائدین کو رہا کرے۔

پانچ اگست کا اقدام واپس لینے تک بھارت سے مذاکرات نہیں ہونگے: صدرِ مملکت

آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد میں مقبوضہ کشمیر کے شہریوں سے اظہارِ یک جہتی کرتے ہوئے اقوامِ متحدہ کے مبصر مشن کے دفتر کے سامنے مظاہرہ کیا گیا۔

مظاہرین نے یو این مبصر مشن کے دفتر کے سامنے بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کے خلاف نعرے لگائے۔

لاہور میں جی پی او چوک میں کشمیر لائرز فورم اور پاک کشمیر افیئرز کمیٹی کے زیرِ اہتمام کشمیریوں کے حق میں مظاہرہ کیا گیا۔

پاکستانی کشمیر کی آزادی کیلئے کھڑے ہیں: فواد چوہدری

لاہور ہائی کورٹ کے باہر وکلاء برادری نے کشمیریوں کے ساتھ اظہارِ یک جہتی کرتے ہوئے مظاہرہ کیا، وکلاء نے ’کشمیر بنے گا پاکستان‘ اور ’گو مودی گو‘ کے نعرے بھی لگائے۔

خیبر پختون خوا کے شہر چارسدہ میں یومِ استحصالِ کشمیر کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کے زیرِ اہتمام ریلی کا انعقاد کیا گیا۔

سندھ کے شہر سکھر میں یومِ استحصال کشمیر پر پاکستان سنی تحریک نے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور بھارت کے خلاف نعرے لگائے۔

بھارتی اقدام کیخلاف صدر، وزیرِ اعظم آزاد کشمیر کا پیغام

گھوٹکی کے علاقے میر پور ماتھیلو میں کشمیریوں سے اظہارِیک جہتی کے لیے مینگواڑ برادری نے ریلی نکالی، ریلی چوک اللّٰہ والی سے پریس کلب میر پور ماتھیلو تک نکالی گئی۔

ڈہرکی میں یومِ استحصالِ کشمیر پر ہندو برادری نے ریلی نکالی، داد روڈ سے ڈہرکی پریس کلب تک نکالی گئی ریلی میں شرکاء نے کشمیریوں کے حق میں نعرے بلند کیئے۔

ریلی کے شرکاء نے ’کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے‘، ’کشمیر بنے گا پاکستان‘ کے نعرے بلند کیئے اور مطالبہ کیا کہ عالمی برادری کشمیر میں بھارتی جارحیت کا نوٹس لے۔

عالمی برادری بھارت کو ظلم پر کٹہرے میں کھڑا کرے: شہباز شریف

شرکائے ریلی نے 2 منٹ کی خاموشی اختیار کر کے کشمیریوں سے اظہارِ یک جہتی بھی کیا۔

عمر کوٹ کے علاقے کنری میں یومِ استحصالِ کشمیر کے حوالے سے ریلی نکالی گئی جس میں طلبہ اور شہریوں نے شرکت کی۔

عمر کوٹ میں ہندو برادری کی جانب سے کشمیر پر بھارتی مظالم کے خلاف تھر بازار سے پریس کلب تک ریلی بھی نکالی گئی۔

بھارت نے 5 اگست کو کشمیریوں پر شب خون مارا: فردوس عاشق اعوان

بلوچستان کے سرحدی شہر چمن میں یومِ استحصال کشمیر کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر جمعہ داد مندوخیل کی قیادت میں ریلی نکالی گئی جس میں اسکول کے بچوں، سیاسی و سماجی کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

ریلی ضلع کمپلیکس سے نکالی گئی جو مختلف شاہراہوں پر گشت کرتی رہی جبکہ ماڈل اسکول میں جلسہ کیا گیا۔

ڈی سی چمن جمعہ داد مندوخیل نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے، کشمیر ضرور آزاد ہو گا۔

Recent Posts

فری لانسرز کے لیے خوشخبری: پی ٹی اے کی جانب سے نئی وی پی این رجسٹریشن پالیسی کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے ) نے ملک بھر میں…

7 mins ago

پاکستان اور یونیسیف کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اور یونیسیف نے موسمیاتی تبدیلی کے سنگین اثرات سے بچوں کے…

14 mins ago

پی ٹی آئی نے اسلام آباد پر چڑھائی کی کوشش کی تو سختی سے نمٹا جائے گا، احسن اقبال

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے…

24 mins ago

بشریٰ بی بی 24 نومبر کو احتجاج کی تیاریوں کیلئے متحرک ہوگئیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے 24 نومبر کے احتجاج کی تیاریوں کے لیے…

1 hour ago

سرکاری عہدہ دلانے کا جھانسہ دیکر گروہ نے دیشا پٹانی کے والد سے لاکھوں روپے بٹور لیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی وڈ اداکارہ دیشا پٹانی کے والد کے ساتھ لاکھوں روپے کا…

1 hour ago

بھارتی کرکٹر سنجو سیمسن نے ٹی ٹوئنٹی میں نئی تاریخ رقم کر دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارتی کرکٹر سنجو سیمسن نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں وہ کارنامہ سرانجام…

2 hours ago