سندھ ہاؤس اسلام آباد سب جیل قرار

(قدرت روزنامہ)محکمہ داخلہ سندھ نے  سندھ ہاؤس اسلام آباد کو سب جیل قرار دینے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

ذرائع کے مطابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر کو سینٹرل جیل کراچی سے اسلام آباد منتقل کیا جارہا ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق سندھ ہاؤس اسلام آباد کے کمرہ نمبر 214 کو سب جیل قرار دیا گیا ہے، نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ آئی جی سندھ سب جیل کی سیکیورٹی کے لیے انتظامات کریں۔

ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ علی وزیر کو کراچی سیٹرل جیل سے اسلام آباد روانگی کیلئے ایئرپورٹ منتقل کردیا گیا ہے۔

علی وزیر کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کےخلاف تحریک عدم اعتماد میں ووٹ کاسٹ کیے جانے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ  گزشتہ روز پی ٹی آئی کے مزید 3 ارکان قومی اسمبلی بھی سندھ ہاؤس پہنچے تھے جس کے بعد اجلاس میں شریک تحریک انصاف کے منحرف ارکان کی تعداد 22 ہوگئی۔

منحرف ارکان میں رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین بھی شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق سندھ ہاؤس میں مجموعی طور پر 196ارکان قومی اسمبلی موجود تھے۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے کزن اور پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی چوہدری فرخ الطاف بھی سندھ ہاؤس پہنچے تھے۔

Recent Posts

ایک ماہ کے دوران پی آئی اے کے تیسرے طیارے میں فنی خرابی، کراچی میں ایمرجنسی لینڈنگ

کراچی (قدرت روزنامہ )متحدہ عرب امارات کے شہر العین سے اسلام آباد کے لئے پی…

4 mins ago

شجاع آباد میں اسلحہ کے زور پر نویں جماعت کی طالبہ سے زیادتی

ملتان(قدرت روزنامہ)شجاع آباد کےعلاقےسکندرآباد میں نویں جماعت کی طالبہ سے جنسی زیادتی کا شکارہوگئی۔ نجی…

8 mins ago

ایم کیو ایم نے ا ٓئینی ترمیم کی حمایت کیلئے حکومت کو اپنا مطالبہ پیش کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے 26 ویں آئینی…

15 mins ago

جڑواں شہروں میں میٹرو بس سروس سے متعلق نیا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے اجلاس کے سلسلے میں راولپنڈی اور…

38 mins ago

ٹیم کی مایوس کن کارکردگی پر پی سی بی کا ہنگامی اجلاس آج طلب

لاہور(قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے پی سی بی کا ہنگامی اجلاس آج…

1 hour ago

وینا ملک کی زندگی میں آنے والا نیا مسٹری مین کون؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکارہ و ماڈل وینا ملک آئے دن کسی نہ کسی وجہ…

1 hour ago