(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ این سی او سی کی کارکردگی کو دنیا بھر میں سراہا گیا تھا جو کہ اس ادارے کی کامیابی کا باعث بنی ہے .
یشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج این سی او سی کو ختم کیا جارہا ہے .
ان کا کہنا تھا کہ این سی او سی کو 2 سال میں جو کامیابی ملی اسے پوری دنیا نے سراہا ہے جس میں صوبائی حکومتوں اور اداروں نے تعاون کیا تھا .
انہوں نے کہا کہ کورونا سے نمٹنے کے لئے وفاق اور صوبےمشاورت سے فیصلے کرتے تھے جس پر تعاون پر پوری قوم کے مشکور ہوں .
انہوں نے بتایا کہ این سی اوسی کو آج بند کردیا جائے گا جسے کورونا کے دوران ایمرجنسی میں قائم کیا گیا تھا .
اس موقع پر اسد عمر نے وزیراعظم کا سب سے زیادہ شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی حکمت عملی کی وجہ سے کورونا کی وبائی صورتحال سے نمٹنے کا موقع ملا ہے .
ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے کہا کہ عالمی اداروں نے بھی وبائی مرض پر پاکستان کے ردعمل کا اعتراف کیا ہے .
یشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی بندش کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وباء کے خلاف جنگ میں تمام اداروں اور علمائے کرام سمیت معاشرے کے مختلف طبقات نے اہم کردار ادا کیا ہے .
. .