ظالم حکومت کا کراچی کی عوام پربجلی مہنگی کرنا آخری وار ہے، وزیر توانائی سندھ

(قدرت روزنامہ)وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے کہا ہے کہ ظالم حکومت کا کراچی کی عوام پربجلی مہنگی کرنا آخری وار ہے .

وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے بجلی کی قیمت میں اضافے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ نااہل اور نکمی حکومت نے جاتے جاتے کراچی کے عوام کو بجلی کا بڑا جھٹکا لگادیا .

امتیاز شیخ نے کہا کہ 3 روپے 27 پیسے فی یونٹ اضافہ کراچی کے عوام پر ظلم ہے، کے الیکٹرک صارفین پر اضافہ مسترد کرتے ہیں .

انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں ہر ماہ اضافہ کرکے عوام کی جیبوں پر اربوں روپے کا ڈاکہ ڈالا جاتا ہے، قیمت میں اضافے سے عوام کی جیبوں پر 3 ارب 58 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا .

امتیاز شیخ کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کو عوام کی معاشی مشکلات اور پریشانیوں سے کوئی سروکار نہیں ہے، عمران خان کی اے ٹی ایمز کی جیبوں کو بھرنے کے لیے بجلی کی قیمت میں اضافہ کیا جاتا ہے .

واضح رہے کہ نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی کے صارفین کے لیے بجلی 3 روپے 27 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی ہے .

نیپرا کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمت میں اضافہ جنوری کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا .

. .

متعلقہ خبریں