افغانستان: شاعر و تاریخ داں عبداللّٰہ عاطفی اغواء کے بعد قتل

  (قدرت روزنامہ)افغانستان کے صوبے اُرزگان میں افغان شاعر اور تاریخ داں عبداللّٰہ عاطفی کو اغواء کے بعد قتل کر دیا گیا . گورنر اُرزگان کے مطابق شاعر اور تاریخ داں عبداللّٰہ عاطفی کو صوبے اُرزگان کے ضلع چورہ میں ان کے گھر سے اغواء کیا گیا .

گورنر اُرزگان نے الزام عائد کیا ہے کہ شاعر اور تاریخ داں عبداللّٰہ عاطفی کو طالبان نے اغواء کرنے کے بعد قتل کیا ہے . گورنر اُرزگان کے ترجمان کے مطابق ننگر ہار کے ضلع سرخ رود میں طالبان نے گزشتہ رات 3 پل تباہ کر دیئے ہیں . . .

متعلقہ خبریں