اپوزیشن کی نئے وزیرِ اعظم کے انتخاب کی درخواست جمع

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نئے وزیرِ اعظم کے انتخاب کی درخواست لے کر اپوزیشن کا وفد اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے چیمبر پہنچ گیا۔اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر چیمبر میں موجود نہیں تھے، اپوزیشن نے ایڈیشنل سیکریٹری محمد مشتاق کو درخواست جمع کرا دی۔
اپوزیشن کی درخواست قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف کے دستخط سے جمع کرائی گئی ہے۔اپوزیشن کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ قومی اسمبلی کے اجلاس کے ایجنڈے میں نئے وزیرِ اعظم کے انتخاب کو بھی شامل کیا جائے۔
اپوزیشن کی ریکوزیشن کا ایجنڈا کیا ہے؟
متحدہ اپوزیشن کی جانب سے جمع کرائی گئی اجلاس کی ریکوزیشن کے ایجنڈے میں وزیرِ اعظم عمران خان کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد شامل ہے۔
ریکوزیشن ایجنڈے میں نئے وزیرِ اعظم کا چناؤ بھی شامل ہے، رولز کے مطابق وزیرِ اعظم کا دفتر خالی ہونے پر اسمبلی نیا وزیرِ اعظم منتخب کرتی ہے۔ریکوزیشن ایجنڈے میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ دونوں ایجنڈا آئٹمز کو آرڈر آف دی ڈے میں شامل کیا جائے۔
منحرف PTI ارکان شہباز شریف کے چیمبر پہنچ گئے
دوسری جانب پی ٹی آئی کے منحرف ارکان اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کے چیمبر میں پہنچ گئے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ اس موقع پر منحرف پی ٹی آئی ارکان کو اپوزیشن لیڈر کے چیمبر کے کمیٹی روم میں بٹھا دیا گیا اور چیمبر کے دروازے بند کر دیے گئے۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے 18 منحرف ارکان اپوزیشن لیڈر کے چیمبر میں موجود ہیں۔

Recent Posts

کور کمانڈر ہاؤس حملہ کیس؛ 9مئی کے 10ملزمان کی ضمانت منظور

لاہور(قدرت روزنامہ)نو مئی کور کمانڈر ہاؤس حملہ کیس کے 10 ملزمان کی ضمانت منظور ہوگئی۔…

21 mins ago

روس میں بیٹیوں کی پرورش والد کے بغیر کیوں کی جاتی ہے؟

روس (قدرت روزنامہ)دنیا میں ایسے کئی ممالک ہیں جہاں والدین اور اولاد کے درمیان کچھ…

27 mins ago

عمران خان کا سپریم کورٹ کے فیصلے پر اظہارِ اطمینان، شعیب شاہین کی تلخ کلامی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چئیرمین بیرسٹر گوہر علی خان…

42 mins ago

انوار الحق، فیصل واوڈا کا سینیٹ میں حکومت یا اپوزیشن کسی بھی بینچ میں شامل نہ ہونے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے تاحال اپوزیشن یا حکومتی بینچز میں…

48 mins ago

جنرل صاحب یقین دہانی کروائیں تحقیقات کرنے والے ججز کے رشتے داروں کو اغوا نہیں کیا جائے گا، پی ٹی آئی

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ…

55 mins ago

’مہربانو! آپ نے ہنسنا نہیں، عظمیٰ! آپ نے رونا نہیں’، ٹی وی پروگرام کا یہ کلپ کیوں وائرل ہوا؟

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کی رہنما مہربانو قریشی اور وزیر…

1 hour ago