قوت مدافعت بڑھانے کیلئے اب گھر میں انرجی ڈرنک بنانا نہایت آسان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اگر آپ ہر روز صبح اٹھ کر تھکاوٹ محسوس کرتے ہیں اور یہ کیفیت ناشتے اور ورزش کے بعد بھی برقرار رہتی ہے تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کی قوت مدافعت کم ہورہی ہے۔
یہ انرجی ڈرنک بیماریوں اور جراثیم سے لڑنے کی طاقت عطا کرتی ہے ،اگر جسم میں خون کی کمی ہوگئی ہو اور سر کے بال بھی گر رہے ہوں تو آپ کو متوازن اور اینٹی اوکسیڈنٹس سے بھرپور غذا لینے کی ضرورت ہے کیونکہ آپ کے جسم میں اینٹی اوکسیڈنٹس کی کمی ہورہی ہے۔اس انرجی ڈرنک کے استعمال سے چند روز میں آپ خود کو تندرست و توانا محسوس کریں گے۔
انرجی ڈرنک کے لئے آپ کو چاہئیے کہ ایک عدد چقندر، ایک عدد گاجر، چند پتے ہرا دھنیا، آدھا انار (جس کے دانے نکال لیں)، 7 سے 8 کڑی پتہ، پودینے کے چند پتے، ایک ٹکڑا ادرک اور آدھا لیموں لیں۔
اس کے بعد تمام اجزاء میں آدھا گلاس پانی شامل کریں اور بلینڈر میں ڈال کر اچھی طرح اسے بلینڈ کرلیں جب مشروب تیار ہوجائے تو چھان کر گلاس میں ڈال لیں اب اس میں حسب خواہش مٹھاس کے لئے چاہیں تو شہد ڈال لیں اور مزے سے یہ ذائقے دار مشروب پیئیں۔


اس انرجی ڈرنک کو صبح نہار منہ پیئیں تو چند روز میں تمام مسائل ختم ہوجائیں گے ،اس انرجی ڈرنک کی بدولت انسان کا میٹابولک سسٹم بہتر انداز میں کام کرنے لگتا ہے۔اس ڈرنک کی وجہ سے جسم میں خون کی صفائی کا عمل بھی تیز ہوتا ہے، جس کا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ خون سے زہریلے مادے الگ ہو جاتے ہیں۔
اس ڈرنک سے چہرے کی جلد صاف شفاف ہوجاتی ہے اور جلد کے بڑھاپے کا عمل بھی رُک جاتا ہے۔اس کے علاوہ دل کی صحت کے لئے یہ انرجی ڈرنک بہت فائدے مند ہے کیونکہ اس میں موجود چقندر اور گاجر میں لیوٹن ، بیٹا کیروٹین ودیگر اجزاء موجود ہوتے ہیں جو دل کو صحت مند رکھتے ہیں ۔
اس ڈرنک میں زیادہ کیلوریز نہیں ہوتیں، اس لئے وزن نہیں بڑھتا اور بھرپور غذائیت کی وجہ سے انسان کا انرجی لیول بڑھتا ہے ، اسے پینے کے بعد پیٹ بھرا ہوا محسوس ہوتا ہے، اس لئے اسے پینے کے بعد بھوک زیادہ نہیں لگتی اور جو لوگ ڈائٹنگ کرنا چاہتے ہیں ان کے لئے یہ ڈرنک بہت اچھی ہے۔

Recent Posts

معاشی استحکام کیلئے کیے گئے اقدامات کے ثمرات ملنا شروع ہوگئے، وزیر خزانہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ معاشی استحکام کے…

2 hours ago

مادھوری کے حسن کا جادو، اجے دیوگن نے پہلی ملاقات پر اپنا چہرہ جلا دیا

ممبئی)(قدرت روزنامہ) بالی وڈ کے مشہور اداکار اور پروڈیوسر اجے دیوگن نے انکشاف کیا ہے…

3 hours ago

سیکیورٹی خدشات، ضلع خیبر میں ایک ماہ کے لیے دفعہ144 نافذ

پشاور (قدرت روزنامہ)انتہائی لیول کےتھریٹ الرٹ کے باعث ضلع خیبر میں ایک ماہ کیلئے دفعہ…

3 hours ago

زہر دیئے جانے کی خبروں پر شیر افضل مروت نے خاموشی توڑ دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے سوشل میڈیا…

3 hours ago

بنگلہ دیش کے سنیئر کھلاڑی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

ڈھاکہ(قدرت روزنامہ)شکیب الحسن کے بعد بنگلہ دیش کے ایک اور سینئر کھلاڑی محمود اللہ نے…

4 hours ago

سیکرٹری داخلہ پنجاب کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس،شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس کے پیش نظر اہم فیصلے

لاہور (قدرت روزنامہ )سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل نے ہدایت کی ہے کہ شنگھائی…

5 hours ago