ہمارا کلمہ ہمیں آزاد کرتا ہے، کلمےکا مطلب اللہ کے سوا کسی کے سامنے نہیں جھکنا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ ہمارا کلمہ ہمیں آزاد کرتا ہے، کلمےکا مطلب اللہ کے سوا کسی کے سامنے نہیں جھکنا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے قوم سے براہ راست خطاب کیا جا رہا ہے۔ اپنے خطاب میں وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ کہا جاتا ہے وہ سپرپاور ہے یہ نہ کیا تو پتا نہیں کیا ہوگا،ایمان میں کمی کی وجہ سے ہم پیسےاور خوف کی پوجا کرتے ہیں،ہمارا کلمہ ہمیں آزاد کرتا ہے، کلمےکا مطلب اللہ کے سوا کسی کے سامنے نہیں جھکنا، پیسے اور خوف کی غلامی شرک ہے۔
پاکستان اس وقت فیصلہ کن موڑ پر ہے، ہمارے پاس دو راستے ہیں، فیصلہ کرنا ہے کہ کون سا راستہ لیں۔ پاکستان کا مقصد بڑا عظیم تھا، خودداری آزاد قوم کی نشانی ہوتی ہے۔
مولانا رومی کہتے ہیں اللہ نے آپ کو پر دیئے ہیں تو چیونٹیوں کی طرح کیوں رینگتے ہو؟ نبیؐ کا راستہ اپنانے کے بجائےکہتے ہیں فلاں ملک ناراض ہوجائے گا،ہمارے نبیؐ کا راستہ آسان نہیں تھا، اس لیے اسکولوں میں سیرت نبویؐ کی تعلیم دلوانا چاہتا ہوں، ہمیشہ کہا جھکوں گا نہ قوم کوجھکنےدوں گا، 25سال پرانے بیانات دیکھ لیں ہمیشہ کہا کبھی نہیں جھکیں گے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ آزاد خارجہ پالیسی کا مطلب کسی سے دشمنی نہیں ہوتا،امریکیوں کو بہت اچھی طرح جانتا ہوں،دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستانیوں نے سب سے زیادہ قربانیاں دیں، پاکستان نے 80 ہزار جانوں کا نذرانہ دیا،باربار ڈو مور کہا گیا، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قبائلی لوگ مارے گئے،پاکستان کے قبائلی علاقے سب سے پرامن تھے، دہشتگردی کے خلاف جنگ کے بعد پاکستان میں خودکش حملے ہوئے،پاکستان کو قربانیاں دینے پر کوئی کریڈٹ نہیں دیا گیا، ڈرون حملوں کے خلاف واحد سیاستدان ہوں جو احتجاج کرتا تھا، جب میں نے کہا یہ ہماری جنگ نہیں تو مجھے طالبان خان کہا گیا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ 14سال تک سیاست میں میرا مذاق اڑایا گیا،لوگوں نے کہا آپ کو سیاست میں آنے کی کیا ضرورت ہے؟ پارٹی منشور میں 3 چیزیں لکھیں تو مذاق اڑایا گیا،پارٹی منشور میں انصاف، انسانیت اور خودداری شامل ہیں، سیاست میں آنے سے پہلے میرے پاس شہرت اور پیسہ تھا، مجھے آج بھی کسی چیزکی ضرورت نہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان نے اسلامی فلاحی ریاست بننا تھا،بچپن سے بتایا گیا خودداری آزاد قوم کی نشانی ہوتی ہے، انگریز کی غلامی خوددار لوگوں کو بری لگتی تھی، میرے والد انگریز دور میں پیدا ہوئے، وزیراعظم والدین نے کہا تم آزاد ملک میں پیدا ہوئے، وزیراعظم والدین نے کہا تمہیں نہیں پتا غلامی کیا ہوتی ہے۔

Recent Posts

پی ٹی آئی اسلام آباد میں احتجاج کی ہمت نہیں کریگی: طلال چودھری

فیصل آباد (قدرت روزنامہ)رہنما مسلم لیگ ن سینیٹر طلال چودھری کا کہنا ہے کہ پاکستان…

11 mins ago

ایس سی او سمٹ؛ روس اور قازقستان کے وفود پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس کے سلسلے میں روس اور قازقستان کے وفود…

13 mins ago

چین کے سابق نائب وزیراعظم کا انتقال، وزیراعظم کا اظہار افسوس

بیجنگ(قدرت روزنامہ) وزیر اعظم شہباز شریف نے چین کے سابق نائب وزیراعظم ووبانگ گو کے…

23 mins ago

عمران خان پاکستان میں سیاست نہیں صیہونی مفادات کے تحفظ کیلیے کام کررہے ہیں، شرجیل انعام

کراچی(قدرت روزنامہ)سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ عمران ، اسرائیل…

37 mins ago

شادی میں ہوائی فائرنگ کیلئے جیب سے پستول نکالنے والا نوجوان اپنی ہی گولی سے جاں بحق

راولپنڈی (قدرت روزنامہ )راولپنڈی کے علاقے چوہڑ چوک میں شادی کی تقریب میں فائرنگ کی…

41 mins ago

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر تک اضافے کا…

52 mins ago