دھمکی آمیز خط کس ملک سے آیا، وزیراعظم عمران خان نے نام بتا دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم عمران خان نے قوم سے براہ راست خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس دو راستے ہیں فیصلہ کرنا ہے کون سا راستہ لینا ہے، قوم کو بتانا چاہتا ہوں کہ میری طرح کا آدمی سیاست میں کیوں آیا،وزیراعظم عمران خان نے اس موقع پر خط کا ذکر کیا وزیراعظم نے امریکہ کا نام لے لیا لیکن پھر فوراً ہی کوئی باہر کا ملک کہہ دیا۔ میرے پاس پیسہ تھا سب کچھ تھا، پاکستان بنانے کا مقصد بڑا عظیم مقصد تھا، جب اسلامی فلاحی ریاست کہتے ہیں تو فوراً یہ ریاست مدینہ کی طرف چلا جاتا

ہے، مدینہ کی پہلی فلاحی ریاست بنائی گئی تھی، ایک مسلمان قوم غلام قوم نہیں بن سکتی، جس قوم کا نعرہ تھا لاالہ الا اللہ، یہ انسان کو آزاد کرتا ہے، کسی کی غلامی کرنا شرک ہے۔ میرا 14 سال سیاست میں مذاق اڑایا جاتا رہا، مجھے بار بار لوگ کہتے تھے کہ آپ کو سیاست میں آنے کی کیا ضرورت تھی، یعنی آپ کو کوئی ضرورت ہو تو سیاست میں آئیں کسی نظریے کے لئے سیاست میں نہ آئیں۔ مولانا رومی کہتے ہیں کہ جب اللہ نے آپ کو پر دیے ہیں تو آپ کیوں چیونٹیوں کی طرح رینگ رہے ہیں، اللہ نے ہمیں پر دیے ہیں، مسئلہ ہمارے میں یہ ہے کہ ہمارے میں ایمان کی کمی ہوتی ہے اور ہم دوسرے خداؤں کی پوجا کرتے ہیں پیسے کی پوجا کرتے ہیں، سپر پاورز سے ڈرتے ہیں، انسان اشرف المخلوقات ہے اللہ نے ہمیں فرشتوں سے اوپر پیدا کیا، شیطان عبادت بہت کرتا تھا لیکن غرور میں اللہ کی نافرمانی کی، اسی لئے اللہ نے جنت سے نکال دیا۔ میں سکول میں تھا تو پاکستان کی مثال دی جاتی تھی پاکستان تیزی سے اوپر جا رہا تھا۔ میں نے پاکستان کو نیچے آتے اور ذلیل ہوتے دیکھا ہے۔ اللہ نے ہمیں اشرف المخلوقات بنایا ہے لیکن اس نے کچھ کنڈیشن لگائی ہوئی ہیں، ہم نماز میں ایک دعا مانگتے ہیں کہ اللہ ان کے راستے میں پر چلا جن کو تو نہیں نعمتیں بخشیں، ہم زمین پر چیونٹیوں کی طرح رینگ رہے ہیں، میں نے ہمیشہ یہ بات کہی کہ نہ میں کسی کے سامنے جھکوں گا اور نہ ہی اپنی قوم کو کسی کے سامنے جھکنے دوں گا، یہ بیان میں پچیس سال سے دے رہا ہوں اس بیان سے کبھی بھی میں پیچھے نہیں ہٹا۔ میں امریکہ اور وہاں کے سیاستدانوں کو جانتا ہوں، انگلینڈ میں دوسرا گھر تھا۔ جب جنرل مشرف ہمیں امریکہ کی جنگ میں لے کر گئے، ہمیں کہا گیا ہے کہ اگر امریکہ کی حمایت نہ کی تو وہ غصے میں شاید ہمیں بھی نہ مار دے، میں نے میڈیا پر ہر جگہ پر یہ کہا کہ ہمیں اس جنگ میں شامل نہیں ہونا چاہیے، اگر وہاں دہشت گردی ہوئی ہے تو ان کی مدد کرنی چاہیے، ہم پاکستانیوں کو کیوں اس جنگ میں جھونک دیں۔ جتنی قربانیاں پاکستانیوں نے دیں اتنی کسی ملک نے نہیں دیں، قبائلی علاقہ ہمیشہ سے کرائم فری تھا، آپ جانتے نہیں ہماری اس جنگ میں شرکت کرنے سے قبائلیوں پر کیا گزری۔ میں سارے وقت اس کی مخالفت کرتا رہا، میں نے ڈرون اٹیکس کے خلاف دھرنے دیے، ہمیں سات مارچ کو امریکہ سے یا دوسرے باہر کے ملک سے پیغام آتا ہے، جس طرح کا یہ پیغام آیا ہے، یہ تو ہے وزیراعظم کے خلاف لیکن یہ قوم کے خلاف ہے، ابھی عدم اعتماد آئی نہیں تھی لیکن انہیں پہلے پتہ تھا کہ عدم اعتماد آ رہی ہے، وہ یہ کہتے ہیں کہ ہمیں پاکستان پر بہت غصہ ہے لیکن اگر عمران خان عدم اعتماد میں ہار جاتا ہے تو ہم پاکستان کو معاف کر دیں گے اگر عدم اعتماد فیل ہو جاتی ہے تو پاکستان کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اگر وزیراعظم عمران خان رہتا ہے تو ہمارے آپ کے ساتھ تعلقات خراب ہو جائیں گے اور مشکلوں کا سامنا بھی کرنا پڑے گا، وزیراعظم نے کہا کہ کیا یہ ہماری حیثیت ہے کہ کوئی باہر کا ملک ہمیں کہے کہ یہ کرو، یہ کہا گیا کہ ہم سے پوچھے بغیر روس کیوں چلے گئے۔

Recent Posts

پی ٹی آئی اسلام آباد میں احتجاج کی ہمت نہیں کریگی: طلال چودھری

فیصل آباد (قدرت روزنامہ)رہنما مسلم لیگ ن سینیٹر طلال چودھری کا کہنا ہے کہ پاکستان…

6 mins ago

ایس سی او سمٹ؛ روس اور قازقستان کے وفود پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس کے سلسلے میں روس اور قازقستان کے وفود…

9 mins ago

چین کے سابق نائب وزیراعظم کا انتقال، وزیراعظم کا اظہار افسوس

بیجنگ(قدرت روزنامہ) وزیر اعظم شہباز شریف نے چین کے سابق نائب وزیراعظم ووبانگ گو کے…

18 mins ago

عمران خان پاکستان میں سیاست نہیں صیہونی مفادات کے تحفظ کیلیے کام کررہے ہیں، شرجیل انعام

کراچی(قدرت روزنامہ)سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ عمران ، اسرائیل…

32 mins ago

شادی میں ہوائی فائرنگ کیلئے جیب سے پستول نکالنے والا نوجوان اپنی ہی گولی سے جاں بحق

راولپنڈی (قدرت روزنامہ )راولپنڈی کے علاقے چوہڑ چوک میں شادی کی تقریب میں فائرنگ کی…

36 mins ago

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر تک اضافے کا…

47 mins ago