وزیر اعظم کا قوم سے براہ راست خطاب کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیر اعظم کا قوم سے براہ راست خطاب کرنے کا فیصلہ، ریکارڈڈ خطاب نشر کرنے کا پلان منسوخ کر دیا گیا، سرکاری ٹی وی کی ٹیم کو ہدایات دے دی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کا قوم سے خطاب تاخیر کا شکار ہو گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کا خطاب ریکارڈ کر کے جمعرات کی شام سوا 7 بجے قومی میڈیا پر نشر کیا جانا تھا، تاہم وزیر اعظم نے اب قوم سے براہ راست خطاب کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے وزیر اعظم ہاوس میں موجود سرکاری ٹی وی کی ٹیم کو ہدایات بھی کر دی گئی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم عمران خان رات 8 بجے قوم سے براہ راست خطاب کریں گے۔ اس سے قبل جمعرات کے روز اس حوالے سے وفاقی وزیر فواد چوہدری نے بتایا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان آج رات قوم سے خطاب کریں گے۔

جبکہ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے بھی کہا کہ وزیراعظم عمران خان کسی بھی وقت خطاب کر سکتے ہیں۔ گذشتہ روز بھی وزیراعظم نے عوام سے خطاب کا فیصلہ کیا تھا تاہم بعدازاں اُن کے خطاب کو موخر کر دیا گیا تھا۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان بدھ کی شام قوم سے خطاب کریں گے تاہم بدھ کی شام کو فیصل جاوید خان نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں لکھا کہ وزیراعظم کا قوم سے خطاب مؤخر کردیا گیا ۔ جبکہ دوسری جانب جمعرات کے روز وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا، اجلاس میں قومی سلامتی کے مشیر نے کمیٹی کو خط پر بریفنگ دی، قومی سلامتی کمیٹی کا خط پر اظہارتشویش کیا۔
حکومت نے خط کا بھرپور جواب دینے کا فیصلہ کیا۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ کمیٹی نے قراردیا کہ پاکستانی سفیر سے غیرملکی حکام کی گفتگو ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت ہے، پاکستان متعلقہ ملک سے اپنا شدید احتجاج ریکارڈ کرائے گا،جواب سفارتی اداب کو مدنظر رکھ کردیا جائیگا، پاکستانی سفیر سے غیرملکی حکام کی گفتگو اندرونی معاملات میں مداخلت ہے، پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت ناقابل برداشت ہے۔ قومی کمیٹی نے غیرملکی سفارتکار کی جانب سے استعمال کی گئی زبان پر تشویش کا اظہار کیا۔ قومی سلامتی کمیٹی نے30 مارچ کی خصوصی کابینہ اجلاس کی توثیق کی۔

Recent Posts

کے پی میں امن کیلیے گرینڈ جرگہ، وفاقی و صوبائی حکومتیں ایک پلیٹ فارم پر

پشاور(قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا میں امن کے لیے وفاقی و صوبائی حکومتیں اور سیاسی جماعتیں ایک…

23 mins ago

مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان آئینی ترامیم پر اتفاق

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اور چیئرمین پیپلز…

46 mins ago

وفاقی کابینہ نے 5 آئی پی پیز سے معاہدہ ختم کرنے کی منظوری دیدی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ نے 5 آئی پی پیز سے معاہدہ ختم کرنے کی…

58 mins ago

پاکستان کے عوام سعودی عرب کے ساتھ گہری محبت اور احترام کے جذبات رکھتے ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف نے سعودی کاروباری وفد کو پاکستان کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین…

2 hours ago

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے سے زائد اضافے کا امکان

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فی بیرل 7 ڈالر تک اضافہ ریکارڈ اسلام آباد (قدرت…

2 hours ago

پاکستان ہمارا گھر اور ہمارا خاندان ہے، ہمارا تعلق چند دہائیوں کا نہیں 1400 سال کا ہے،سعودی وزیر

پاکستان اور سعودی عرب کے مابین معاشی تعاون کا نیا دور شروع ہوگیا، سعودی وزیر…

2 hours ago