اسلام آباد (قدرت روزنامہ) معروف صحافی حامد میر نے جیو ٹی وی نیوز کے پروگرام میں کہا ہے کہ جب یہ حکومت ختم ہو گی تو اس خط کی تحقیقات ہوں گی تو عمران خان کی مشکلات میں اضافہ ہو گا . ان کا پروگرام میں کہنا تھا کہ اگر یہ خط 7مارچ کو آیا تھا تو اسے پہلے پارلیمنٹ میں کیوں نہیں لایا گیا؟حامد میر نے وزیراعظم اور ان کے وزراء سے سوال کیا کہ اگر یہ بیرونی سرگوشیاں ہیں تو اس غیرت مند قوم کو بتا دیں کہ آپ کو یہ خط 7مارچ کو آیا لیکن اس کو او آئی سی
کے اجلاس میں کیوں نہیں رکھا گیا؟اس ملک کے سفیر کو کیوں مدعو کیا گیا تھا؟ معروف صحافی کا کہنا تھا کہ حکومت کے جانے کے بعد اس خط کی تحقیقات ضرور کی جائیں گی کہ کس طرح وزیراعظم نے اس خط کو جلسے میں لہرایا تھا ان کا کہنا تھا اس وقت وزیراعظم عمران خان مشکل میں پھنس جائیں گے .
ان کا مزید کہنا تھا کہ قوم کو بے وقوف بنانا بند کریں .
. .