اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان تحریک عدم اعتماد واپسی کی بھیک مانگنے کی بجائے تھوڑی سی عزت بچا لے،عمران کے پاس بھاگنے کا کوئی راستہ نہیں، عزت دار طریقہ یہی ہے کہ وزیراعظم استعفیٰ دیدیں . انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم جب بھی اسمبلی پہنچتے ہیں عمران خان شکست کھاتے ہیں، آج اپوزیشن نے 172 ارکان کھڑے کر کے یہ ثابت کر دیا کہ عمران خان تحریک عدم اعتماد واپسی کی بھیک مانگنے کی بجائے تھوڑی سی عزت بچا لے،عمران کے پاس بھاگنے کا کوئی راستہ نہیں، عزت دار طریقہ یہی ہے کہ وزیراعظم استعفیٰ دیدیں .
پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نےاپوزیشن رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج قوم نے پھر دیکھا کہ اسپیکر نے ایوان میں پارلیمانی روایات کی دھجیاں اڑائیں، آج تحریک عدم اعتماد پر بحث ہونی تھی، اسپیکر کا اختیار ہے کہ وہ جس دن چاہیں ووٹنگ کرا لیں، ہم اس کو مانتے ہیں، آج سوالات ہونے تھے، ممبران نے اپنے سوالات موخر کرتے ہیں اور آپ آج ووٹنگ کرائیں، لیکن اسپیکر اٹھ کر اندر بھاگ گئے، سیکرٹری اسمبلی نے کہا کہ ہم نے اسپیکر کو بتایا تھا کہ لیکن نہیں ہوئی، 8مارچ سے 31مارچ تک کس طرح پارلیمان کی دھجیاں اڑائی گئی ہیں .
اس سارے عمل کو عدالت عظمیٰ بھی دیکھ رہی ہے، ہم نے فیصلہ کیا تھا کہ آج کوئی غیرپارلیمانی بات نہیں کریں گے . پوری قوم نے دیکھا کہ آج وزیراعظم کو شکست دی گئی، آج اپوزیشن کے172 ممبران پارلیمان میں موجود تھے، چاہے ،کیا اس کے بعد سلیکٹڈ وزیراعظم کے پاس کوئی اخلاقی، سیاسی آئینی قانونی جواز باقی رہ گیا ہے؟ اگر اس کے بعد بھی وہ اس معاملے کو دھینگا مشتی اور دھمکیوں سے ٹالنا چاہتے ہیں تو وزیراعظم اور اسپیکر آئین شکنی کے مرتکب ہورہے ہیں .
اسپیکر نے جس طرح وزیراعظم کو پکارا قوم کا سر جھک گیا، نوازشریف پر الزمات پر لگائے گئے کہ نوازشریف نے پاکستان میں مداخلت کیلئے اسرائیلی ایجنسیوں کے ساتھ رابطے کیئے، نیازی ہمارا منہ مت کھلواؤ، تمہاری فارن فنڈنگ میں ڈونرز کون ہیں؟ اس میں اسرائیلی، ہندوستانی بھی ہیں، فارن فنڈنگ میں چاہے کوئی غیرملکی مسلمان شخص ہی کیوں نہ ہو، آپ فنڈ نہیں لے سکتے .
آپ نے فنڈز لیے اور چھپایا . آپ کے ناک کے نیچے اربوں کھربوں کی کرپشن ہوئی، آپ کے گھر میں کرپشن ہے، میں خاتون اول کی بات نہیں کررہا، لیکن ایک اور خاتون ہے جس نے اربوں روپے کی کرپشن کی اور دبئی پیسے بھجوائے . نیازی آپ بات امر باالمعروف اور ریاست مدینہ کی بات کرتے ہیں . سبسڈی کے نام پر اربوں کی کرپشن کی، غریبوں کو مار دیا، امیروں کی جیبیں بھریں، قرآن کریم میں آتا ہے شیطان کے وسوسے سے بچو .
انہوں نے کہا کہ میں نے کہاکہ خط کو پارلیمان میں لائیں لیکن کمیٹی میں بھیج دیا، ہمیں 5 بجے زبانی پیغام بھیجا، متحدہ اپوزیشن میں مشاورت کی گئی اور کہا گیا کہ یہ خط جھوٹا اور فراڈ ہے جس طرح یہ شخص دن رات جھوٹ بولتا ہے، لوٹ مار اورفراڈ کرتا ہے، خط کے مندرجات پڑھیں تو پتا چلتا ہے ،اس طرح کے میموز تو دن رات سفارتخانوں سے آتے رہتے ہیں، اس میں کون سی بڑی بات ہے، ثابت کرے کس ملک نے پاکستان کے اندر مداخلت کی ہے . انہوں نے کہا کہ آج ایوان میں قوم اورمتحدہ اپوزیشن سرخرو ہوگئی اور تحریک انصاف کا سلیکٹڈ وزیراعظم شکست کھا چکا ہے، اخلاقی،سیاسی، قانونی اور آئینی طور پر عمران خان ملک کا وزیراعظم نہیں ہے .