کوئٹہ (قدرت روزنامہ)ترجمان حکومت بلوچستان فرح عظیم شاہ نے جمعرات کو ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ ہاشم غلزئی سے ملاقات کی . ملاقات کے دوران صوبے میں امن و امان اورسکیورٹی کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیااور امن و امان اور سکیورٹی کی صورتحال کی مزید بہتری کیلئے ہرممکن اقدام اٹھانے پر اتفاق کیا گیا .
ملاقات میں امن عامہ کی بہتری کیلئے محکموں کے درمیان مربوط کوآرڈینیشن پر اتفاق کیا گیا، صوبے میں قانون کی عملداری کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا . ملاقات میں باہمی اتفاق کیا گیا کہ عوام کی جان و مال کے تحفظ سے بڑھ کر کوئی ترجیح نہیں . ملاقات کے دوران ترجمان حکومت بلوچستان نے یقین دہانی کرائی کہ بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال کومزید بہتر بنانے کیلئے ہر ضروری اقدام کیا جائے گا . صوبے میں قبضہ مافیا کے خلاف بلاامتیاز آپریشن کیا جائے گا .
. .