اپوزیشن سازش کا حصہ نہیں تو خط دیکھنے سے بھاگی کیوں، اسد عمر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر اسدعمر نے کہا ہے کہ اپوزیشن سازش کاحصہ نہیں توخط دیکھنے سے بھاگ کیوں رہی ہی . ایک بیان میں اسدعمر نے کہا کہ خط کے جعلی ہونے کا ڈرامہ بند ہو جانا چاہیے قومی سلامتی کمیٹی کے اعلامیہ کے بعد یہ بحث ختم ہونی چاہیے ،عمران خان کسی ڈرتا ہوتا تو عالمی طاقتوں کیسامنے کھڑانہ ہوتا .


اسدعمر نے کہا کہ 10، 15 ارب اگر باہر سے پھینکے جائیں تو چند لوگ ٹریپ میں آہی جاتے ہیں ہم اپوزیشن کے مطالبے پر ایوان میں خط کامعاملہ لانے کیلئے قرارداد لائے لیکن اپوزیشن نے اس تحریک کی مخالفت کردی . وفاقی وزیر نے کہا کہ اپوزیشن اپنے ہی مطالبے سے پیچھے ہٹ گئی اپوزیشن نے پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کااجلاس بلانے کا کہا تھا اپوزیشن نے پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کابائیکاٹ کردیا اگر اپوزیشن سازش کاحصہ نہیں توخط دیکھنے سے بھاگ کیوں رہی ہے .

انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی میں شرکاکوتفصیلات فراہم کی گئیں یہ بحث ختم ہوجانی چاہیے کہ غیرملکی مراسلہ حقیقت ہے یا نہیں، رائے آئی کہ پارلیمان کی قومی سلامتی کمیٹی میں حقائق رکھے جائیں . انہوںنے کہاکہ اپوزیشن کہتی تھی بتادیں عدم اعتمادسے پیچھے ہٹ جائیں گے بدقسمتی ہے اتنے بڑے ایشو پر بھی اپوزیشن سیاست کو ترجیح دیتی ہے کمیٹی میں اپوزیشن نیشرکت نہ کر کے واضح کیا انہیں پہلے سے علم تھا اعلامیہ سے ثابت ہوگیاغیرملکی مراسلہ ایک حقیقت ہے .

. .

متعلقہ خبریں