اسلام آباد(قدرت روزنامہ)حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے . وزارت خزانہ نے پیٹرولئیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق نوٹیفیکیشن جاری کردیا .
وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرول کی قیمت 149 روپے 86 پیسے برقرار رہے گی . ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 144 روپے 15 پیسے فی لیٹر،مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت 125 روپے 56 پیسے برقرار رکھی گئی ہے . اسی طرح لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 118 روپے 31 پیسے فی لیٹر برقرار ہے . قیمتوں کا اطلاق یکم اپریل سے 15 اپریل تک کیلئے ہوگا . وزارت خزانہ کا کہناہے کہ حکومت قیمتیں برقرار رکھ کے 33
ارب روپے کا بوجھ برداشت کرے گی . وزیراعظم عمران خان کے 28 فروری کے فیصلے کی روشنی میں قیمتیں برقرار رکھی گئیں .
. .