محکمہ تعلیم پنجاب کا ماہ رمضان میں سکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری

لاہور(قدرت روزنامہ) محکمہ تعلیم پنجاب نے ماہ رمضان میں سکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، سکولوں کی ٹائمنگ صبح ساڑھے7 بجے سے ساڑھے12 تک ہوگی، گرلز سکولوں میں15 منٹ پہلے چھٹی ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم پنجاب نے رمضاں المبارک کے پیش نظر سکولوں کے اوقات کار تبدیل کردیے ہیں، سکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ماہِ رمضان میں سکولل صبح ساڑھے سات بجے اوپن ہوں گے اور ساڑھے 12 بجے چھٹی ہوگی۔ تاہم گرلز سکول بوائز سکولوں سے 15 منٹ پہلے اوپن ہوں گے اور 15 منٹ پہلے چھٹی ہوگی۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ پنجاب کے تمام بوائز اور گرلز سکولوں میں جمعہ کے روز چھٹی ساڑھے گیارہ بجے ہوگی۔

ڈبل شفٹ سکول صبح سوا سات بجے اوپن ہوں گے اور چھٹی سوا گیارہ بجے ہوگی۔

جبکہ سیکنڈ شفٹ میں سکول ساڑھے گیارہ بجے لگیں گے،چھٹی ساڑھے3 بجے ہوگی۔ اسی طرح نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ ڈبل شفٹ میں جمعہ کے دن سیکنڈ شفٹ سکول 2 بجے اولن ہوں گے اور5 بجے چھٹی ہوگی۔ دوسری جانب محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے بہار کی چھٹیوں کا اعلامیہ جاری کر دیا، خیبرپختونخواہ کے سکولوں میں آج 31 مارچ سے7 اپریل تک بہار کی چھٹیاں ہوں گی، دوبارہ تعلیمی سلسلے کا آغاز 8 اپریل سے ہوگا۔
محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے بہار کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ جس کے تحت خیبر پختونخوا کے تمام اسکولوں میں31 مارچ سے 7 اپریل تک چھٹیاں ہوں گی، خیبر پختونخوا کے اسکولوں میں چھٹیوں کے بعد تعلیمی سلسلے کا آغاز 8 اپریل سے ہوگا۔ یاد رہے گزشتہ روز پنجاب یونیورسٹی نے بھی موسم بہار کی تعطیلات کا اعلان کیا تھا۔ یونیورسٹی حکام نے تعطیلات کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ موسم بہار نے نجی تعلیمی اداروں کے بعد پنجاب یونیورسٹی کے طلبہ کا مزہ بھی دوبالا کردیا۔ یونیورسٹی نے موسم بہار کی تعطیلات کا اعلان کردیا ہے، پنجاب یونیورسٹی کے تمام ڈیپارٹمنٹ، اور یونیورسٹی سے ملحقہ تمام کالجز، مراکز اور تعلیمی ادارے 28 مارچ سے 8 اپریل 2022 تک بند رہیں گے۔ یونیورسٹی حکام نے تعطیلات کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ واضح رہے کہ نجی سکولوں میں پہلے ہی موسم بہار کی چھٹیوں کا اعلان ہوچکا ہے۔ نجی سکولوں کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق سکولوں میں چھٹیاں 22 مارچ سے 4 اپریل تک ہوں گی۔ پنجاب حکومت کی جانب سے تا حال کوئی نو ٹی فکیشن جاری نہیں کیا گیا کہ سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم بہار کی چھٹیوں کا آغاز کب سے ہوگا۔

Recent Posts

آرٹیکل 63 اے پر نظرثانی کی 27ماہ بعد سماعت ہوئی جلد بازی کا الزام غلط ہے، تحریری فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سپریم کورٹ نے آرٹیکل 63 اے کے تحریری فیصلے میں کہا ہے…

26 mins ago

پانچ آئی پی پیز نے بارش کے پہلے قطرے کی مانند عوامی ریلیف کا آغاز کردیا، وزیراعظم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پانچ آئی پی پیز…

40 mins ago

شادی کے بعد شوہر نے کام سے روکا، سعدیہ امام کا ایک دہائی بعد اعتراف

لاہور (قدرت روزنامہ)سینیئر اداکارہ و ٹی وی میزبان سعدیہ امام نے شادی کے 12 سال…

59 mins ago

سنجے دت نے دل بہلانے کی خاطر اپنی ہی بیوی سے دوبارہ شادی کرلی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بولی وڈ ’بابا‘ کہلانے والے اداکار سنجے دت نے 65 سال کی…

1 hour ago

ماضی میں ریما خان سے شادی کی خواہش کے سوال پر شان شاہد کی وضاحت

لاہور (قدرت روزنامہ)مقبول فلمی ہیرو شان شاہد نے ماضی میں ساتھی اداکارہ ریما خان سے…

2 hours ago

فیکٹ چیک: بیرسٹر سیف کو عہدے سے نہیں ہٹایا گیا، سوشل میڈیا پر وائرل نوٹیفکیشن فرضی قرار

پشاور(قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد سیف کو عہدے سے نہیں ہٹایا گیا…

2 hours ago