سیاسی غیر یقینی صورتحال، ڈالر کی قیمت نے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دئیے

کراچی(قدرت روزنامہ) سیاسی غیر یقینی صورتحال، ڈالر کی قیمت نے پچھلے تمام ریکارڈ توٹ دئیے ۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپے مہنگا ہو کر 185 روپے کا ہو گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی روپیہ ڈالر کے سامنے مسلسل گراوٹ کا شکار ہے۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپے اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر کی قیمت 185 روپے ہو گئی۔
جب کہ جب کہ انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 183 روپے 48 پیسے رہی۔ بدھ کو انٹر بینک میں ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر مزید گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر183روپے کی بلند ترین سطح پر جا پہنچا تھا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں35پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 182.35روپے سے بڑھ کر182.70روپے اور قیمت فروخت182.45روپے سے بڑھ کر182.80روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں30پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 182.20روپے سے بڑھ کر182.50روپے اور قیمت فروخت182.70روپے سے بڑھ کر183روپے پر جا پہنچی ۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں2روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 198.50روپے سے بڑھ کر200.50روپے اور قیمت فروخت200.50روپے سے بڑھ کر202.50روپے ہو گئی اسی طرح1روپے کے اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت فروخت238روپے سے بڑھ کر239روپے ہو گئی ۔جبکہ عالمی مارکیٹ میں 27ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا1927ڈالر ہو گیا جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونا مزید مہنگا ہو گیا ۔ آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں750روپے کے اضافے سے ایک تولہ سونے کی قیمت1لاکھ31ہزار200روپے ہو گئی اسی طرح643روپے کے اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت1لاکھ12ہزار483روپے پر جا پہنچی ۔

Recent Posts

آرٹیکل 63 اے پر نظرثانی کی 27ماہ بعد سماعت ہوئی جلد بازی کا الزام غلط ہے، تحریری فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سپریم کورٹ نے آرٹیکل 63 اے کے تحریری فیصلے میں کہا ہے…

24 mins ago

پانچ آئی پی پیز نے بارش کے پہلے قطرے کی مانند عوامی ریلیف کا آغاز کردیا، وزیراعظم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پانچ آئی پی پیز…

38 mins ago

شادی کے بعد شوہر نے کام سے روکا، سعدیہ امام کا ایک دہائی بعد اعتراف

لاہور (قدرت روزنامہ)سینیئر اداکارہ و ٹی وی میزبان سعدیہ امام نے شادی کے 12 سال…

57 mins ago

سنجے دت نے دل بہلانے کی خاطر اپنی ہی بیوی سے دوبارہ شادی کرلی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بولی وڈ ’بابا‘ کہلانے والے اداکار سنجے دت نے 65 سال کی…

1 hour ago

ماضی میں ریما خان سے شادی کی خواہش کے سوال پر شان شاہد کی وضاحت

لاہور (قدرت روزنامہ)مقبول فلمی ہیرو شان شاہد نے ماضی میں ساتھی اداکارہ ریما خان سے…

2 hours ago

فیکٹ چیک: بیرسٹر سیف کو عہدے سے نہیں ہٹایا گیا، سوشل میڈیا پر وائرل نوٹیفکیشن فرضی قرار

پشاور(قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد سیف کو عہدے سے نہیں ہٹایا گیا…

2 hours ago