، عمران صاحب آپکے اقتدار کا سفر دیمک ذدہ لاٹھیوں سے شروع ہوا جو مینڈیٹ کی مانند اندر سے کھوکھلی تھی ، مریم اورنگزیب
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب آپکے اقتدار کا سفر دیمک ذدہ لاٹھیوں سے شروع ہوا جو مینڈیٹ کی مانند اندر سے کھوکھلی تھی . ساڑھے تین سال آپ لوگوں کی رائے، لوگوں کے ضمیر کی آواز کو چوری کرکے امیر سلطنت کہلائے .
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کاش آپ بد ترین گناہ تہمت ، گالیوں اور الزام تراشی کی بجائے مخلوق خدا کی بنیادی ضروریات آٹا ، چینی ، گیس ، دوائی ، کھاد کے بارے سوچتے .
انہوں نے کہا عمران صاحب بھلے آپ ووٹ چوری سے آئے تھے لیکن کاش اس قیمتی وقت کو تہمت ،گالیوں، الزام تراشی اور آٹا چینی،گیس، دوائی ، کھاد چوری میں برباد نہ کرتے . انہوں نے کہا اپوزیشن سے سیاسی انتقام لینے ، پارلیمان کو مفلوج اور میڈیا سمیت ہر تنقید کرنے والے کی زبان بندی کرنے کے بجائے ملکی ترقی اور خوشحالی کا سوچتا .
اتنے بڑے اخلاقی معیار بنا کر آپ پاتال میں اتر گئے .
جھوٹ، انتشار، فساد ، بدتمیزی بدتہذیبی، تاریخی کرپشن آپ کی شناخت رہے گی . کالی دولت، پچھتاوے ، ندامت اور افسوس کے سوا آپ کے پاس کچھ نہیں . ذرا سوچئے گا کہ یہ منصب تھا کس لئے اور آپ نے اس استعمال کس لئے کیا . سوچئے گا . انہوں نے کہا پروردگار کا قانون حرکت میں آکے رہتا ہے اور خودساختہ مذہب کا لبادہ اوڑھنے والوں کی کوئی عزت نہیں اور جھوٹ، انتشار ، فساد ، بدتمیزی ، بد تہذیبی اور کرپشن کی مثالیں رقم کرنے والوں کو اسکا قہر لمحوں میں نشان عبرت بنا دیتا ہے .
. .