اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب آپکے اقتدار کا سفر دیمک ذدہ لاٹھیوں سے شروع ہوا جو مینڈیٹ کی مانند اندر سے کھوکھلی تھی ۔ ساڑھے تین سال آپ لوگوں کی رائے، لوگوں کے ضمیر کی آواز کو چوری کرکے امیر سلطنت کہلائے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کاش آپ بد ترین گناہ تہمت ، گالیوں اور الزام تراشی کی بجائے مخلوق خدا کی بنیادی ضروریات آٹا ، چینی ، گیس ، دوائی ، کھاد کے بارے سوچتے ۔
انہوں نے کہا عمران صاحب بھلے آپ ووٹ چوری سے آئے تھے لیکن کاش اس قیمتی وقت کو تہمت ،گالیوں، الزام تراشی اور آٹا چینی،گیس، دوائی ، کھاد چوری میں برباد نہ کرتے۔ انہوں نے کہا اپوزیشن سے سیاسی انتقام لینے ، پارلیمان کو مفلوج اور میڈیا سمیت ہر تنقید کرنے والے کی زبان بندی کرنے کے بجائے ملکی ترقی اور خوشحالی کا سوچتا۔
اتنے بڑے اخلاقی معیار بنا کر آپ پاتال میں اتر گئے۔
جھوٹ، انتشار، فساد ، بدتمیزی بدتہذیبی، تاریخی کرپشن آپ کی شناخت رہے گی۔ کالی دولت، پچھتاوے ، ندامت اور افسوس کے سوا آپ کے پاس کچھ نہیں۔ ذرا سوچئے گا کہ یہ منصب تھا کس لئے اور آپ نے اس استعمال کس لئے کیا۔ سوچئے گا۔ انہوں نے کہا پروردگار کا قانون حرکت میں آکے رہتا ہے اور خودساختہ مذہب کا لبادہ اوڑھنے والوں کی کوئی عزت نہیں اور جھوٹ، انتشار ، فساد ، بدتمیزی ، بد تہذیبی اور کرپشن کی مثالیں رقم کرنے والوں کو اسکا قہر لمحوں میں نشان عبرت بنا دیتا ہے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)’ستارے زمین پر‘ رواں برس ریلیز ہونے والی وہ فلم ہے جس…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے…
پشاور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما شیر افضل مروت نے پارٹی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے 24 نومبر کو…
لندن(قدرت روزنامہ)لندن ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم پاکستان نواز شریف کے بیٹے حسن نواز کو دیوالیہ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جیسن گلیسپی کے ہیڈ کوچ…