اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک میں سیاسی عدم استحکام، وزارتوں نے کام کرنا چھوڑدیا . وزارت توانائی میں تمام امور ٹھپ ہوگئے، ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی پیداوارکیلئے ایندھن کا بندوبست بھی نہ ہوسکا، پانی کی کمی کے باعث ڈیم بھی خالی ہوگئے .
بجلی کا شارٹ فال 5 ہزارمیگاواٹ ہوگیا . ملک کے مختلف علاقوں میں بجلی کی 8 گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ جاری ہے . بجلی کی مجموعی پیداوار14 ہزار200 اورطلب 19 ہزارمیگاواٹ سے تجاوزکرگئی . پن بجلی ذرائع سے 1 ہزارمیگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے . سرکاری تھرمل پاورپلانٹ 3 ہزار200 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں . آئی پی پیزکی پیداوار11 ہزارمیگاواٹ
. .