لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے اندر 3 ناراض دھڑوں نے مشترکہ پاور گروپ بنانے کا فیصلہ کیا ہے بتایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے تینوں دھڑے جن میں ترین گروپ، علیم گروپ اور چھینہ گروپ شامل ہے نے وفاق میں تحریک عدم اعتماد سے قبل اپنا الگ پاور گروپ بنانے کے لئے کام شروع کردیا ہے اس سلسلے میں تینوں دھڑوں کی مرکزی قیادت پر مشتمل ایک تین رکنی سیاسی کمیٹی تشکیل دے دی گئی جو پاور گروپ کے قیام پر کام مکمل کرنے کے بعد جہانگیر ترین کو آگاہ کرے گی . پاور گروپ کے قیام کے
لئے پی ٹی آئی کے تینوں انحراف دھڑوں کے مرکزی رہنمائوں کا بھی آپس میں رابطہ قائم ہے جبکہ تین رکنی کمیٹی میں عبدالعلیم خان، خالد محمود اور عون چودھری شامل ہے جو عدم اعتماد کی تحریک کے حوالے سے تین روز میں فیصلے کر کے قیادت کو آگاہ کرے گی .
. .