اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے سکیورٹی ایجنسیوں نے رپورٹ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان پر حملے کا منصوبہ سامنے آیا ہے . وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں وزیراعطم عمران خان کی سکیورٹی سے متعلق آگاہ کیا ہے .
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر فواد چوہدری نے بتایا کہ سکیورٹی ایجنسیوں نے رپورٹ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان پر حملے کا منصوبہ سامنے آیا ہے، ایجنسیوں کی رپورٹس کے بعد حکومتی فیصلے کے مطابق وزیراعظم کی سکیورٹی میں اضافہ کر دیا گیا
. .