یوسف رضا گیلانی کی اپیل مسترد، اسلام آباد ہائیکورٹ نے چئیرمین سینیٹ کے انتخاب کو درست قرار دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چئیرمین سینیٹ کا الیکشن کالعدم قرار دینے کی انٹراکورٹ اپیل مسترد کر دی گئی۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے یوسف رضا گیلانی کی اپیل مسترد کرتے ہوئے چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے انتخاب کو درست قرار دیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں بینچ نے محفوظ فیصلہ سنایا۔جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمد جہانگیری نے فیصلہ جاری کیا۔
عدالتی فیصلے کے بعد صادق سنجرانی ہی چئیرمین سینیٹ رہیں گے۔یوسف رضا گیلانی نے چئیرمین سینیٹ الیکشن کالعدم قرار دینے کی انٹراکورٹ اپیل دائر کر رکھی تھی جب کہ سنگل بینچ نے یوسف رضا گیلانی کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کر دی تھی۔عدالت نے کیس دوبارہ سننے کے بعد گذشتہ روز اپیل پر فیصلہ محفوظ کیا تھا ، چئیرمین سینیٹ الیکشن میں پریزائیڈنگ افسر نے یوسف رضا گیلانی کے 7 ووٹ مسترد کیے تھے۔

قبل ازیں اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری پر مشتمل ڈویژن بینچ نے چیئرمین سینیٹ الیکشن کالعدم قرار دینے کیلئے دائر انٹراکورٹ اپیل پرکیس جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے کی درخواست پر سماعت کی تھی۔ وکیل درخواست گزار فاروق ایچ نائیک اور جاوید وینس عدالت میں پیش ہوئے ،عدالت نے جلد سماعت کی درخواست منظور کرتے ہوئے 28 مارچ کو مقرر کی تھی۔
فاروق نائیک نے عدالت کو بتایا جو سیاسی صورتحال چل رہی ہے اور سننے میں آراہ ہے کہ سپیکر ممبران کو نااہل قرار دے سکتے ہیں اپوزیشن نے اجلاس طلب کرنے کی درخواست دے دی ہے جس کی ڈیڈ لائن 22 کو ختم ہو رہی ہے جس کے بعد عدم اعتماد کی تحریک پیش کرنے کیلئے 7 دن معیاد ہے جوکہ 29 کو ختم ہو گی انھوں نے عدالت سے استدعا کی کہ 29 مارچ کی تاریخ سے قبل درخواست پر سماعت کی جائے ریکارڈ اگر منگوا لیا جائے جس پر عدالت نے ریمارکس دیئے کہ اس وقت ریکارڈ کی ضرورت نہیں ہے،اگلے ہفتے میں سرکاری چھٹیاں ہے پہلے ورکنگ ڈے میں درخواست مقرر کر دیتے ہیں ۔

Recent Posts

بشریٰ بی بی نے تحریک انصاف میں اختلافات کا نوٹس لے لیا، اہم ہدایات جاری

پشاور (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے…

2 hours ago

مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

سوات (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔…

2 hours ago

ڈی ٹاکس پنجاب مہم سے سموگ کی صورتحال میں بہتری ہوگی، مریم اورنگزیب

لاہور(قدرت روزنامہ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور…

2 hours ago

آئی ایم ایف حیران تھا کہ پاکستانی معیشت 14ماہ میں کیسے سنبھل گئی، وزیر خزانہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے معیشت…

2 hours ago

آئی ایم ایف نے تسلیم کیا کہ پنجاب حکومت درست راستے پر گامزن ہے : عظمٰی بخاری

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ انگریزی اخبار میں…

2 hours ago

انگلینڈ میں استعمال شدہ الیکٹرک گاڑیوں کی خرید ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…

3 hours ago