لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے دوسرے میچ میں بطور کپتان سب سے زیادہ ون ڈے سنچریاں بنانے کا اعزاز بھی اپنے نام کرلیا ۔ بابر اعظم نے آسٹریلیا کی جانب سے دیے گئے 349 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی 15ویں سنچری بنائی جس کی خوشی بھی انہوں نے بھرپور انداز میں منائی۔
یہ بطور کپتان ان کی 11 اننگز میں چوتھی سنچری تھی جو کسی بھی پاکستانی کپتان کی سب سے زیادہ ون ڈے سنچریاں ہیں ۔ اس فہرست میں سابق کپتان اظہر علی 31 اننگز میں 3 سنچریوں کے ساتھ دوسرے، انضمام الحق اور شاہد آفریدی بالترتیب 77 اور 34 اننگز میں 2،2 سنچریاں بنا کر تیسرے اور چوتھے جب کہ عامر سہیل، عمران خان، رمیز راجہ، سعید انور اور شعیب ملک ایک ، ایک سنچری سکور کرکے 5ویں سے 9ویں پوزیشن پر قابض ہیں ۔
بابر اعظم آسٹریلیا کے خلاف سنچری بنانے والے پہلے پاکستانی کپتان بھی بن گئے ہیں۔ ان سے قبل آسٹریلیا پاکستانی کپتان کا سب سے بڑا سکور 82 رنز تھا جو عمران خان نے 1990ء میں بنایا تھا۔ دوسری جانب بابر اعظم اپنی اس سنچری کے بدولت پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں مشترکہ طور پر دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔ پاکستان کی طرف سے سب سے زیادہ سنچریاں بنانے کا ریکارڈ مایہ ناز بلے باز سعید انور کا ہے، انہوں نے 20 مرتبہ سو یا اس سے زائد رنز بنائے۔ بابر اعظم کے ساتھ ساتھ محمد یوسف 15 سنچریوں کے ساتھ مشترکہ طور پر دوسرے نمبر پر ہیں۔
پشاور (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے…
سوات (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔…
لاہور(قدرت روزنامہ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے معیشت…
لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ انگریزی اخبار میں…
لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…