آپ کو ووٹ پی ٹی آئی کا امیدوار ہونے کی وجہ سے دیا، حلقے کی عوام سے معافی مانگ کر مستعفی ہوں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) تحریک انصاف کے منحرف ایم این اے مخدوم سمیع الحسن گیلانی کو حلقے کے ووٹروں نے نوٹس دے دیا۔نوٹس میں مخدوم سمیع الحسن گیلانی سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔تحریک انصاف کے ٹکٹ پر قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 174 سے منتخب ہونے والے مخدوم سمیع الحسن گیلانی کو ایک ووٹر کی جانب سے نوٹس بھجوایا گیا۔
نوٹس بھیجنے والے ووٹر ایڈووکیٹ ثاقب ریاض بھٹہ نے موقف اپنایا کہ 2018ء میں مخدوم سمیع الحسن گیلانی کو صرف اور صرف تحریک انصاف کے امیدوار ہونے کی وجہ سے ووٹ ڈالا تھا، اگر ان کے علاوہ یہ ٹکٹ کسی اور کے پاس ہوتا تو ہم اسے ووٹ ڈالتے۔انہوں نے کہا گذشتہ روز ہمارے نمائندے کو ہمارے وزیراعظم کے خلاف سندھ ہاؤس میں ہونے والے اپوزیشن کے اجلاس میں شریک دیکھ کر شدید رنج ہوا، یہ میرے ووٹ کی نمائندگی نہیں ہے، بطور ووٹر آپ مجھے جوابدہ ہیں اور میرا ووٹ آپ کسی بھی ایسے شخص کی جھولی میں نہیں ڈال سکتے جس کے لیے میں نے آپ کو ووٹ نہیں دیا۔

نوٹس میں مطالبہ کیا گیا کہ مجھ سمیت حلقے کے تمام ووٹرز سے تحریری طور پر معافی مانگیں اور اپنی سیٹ سے استعفیٰ دے کر کسی بھی ٹکٹ پر الیکشن لڑیں اور جس مرضی جماعت میں شامل ہو جائیں۔اگر آپ نے نوٹس موصول ہونے کے بعد یہ مطالبات پورے نہ کیے تو آپ کے خلاف قانونی کارروائی کروں گا۔دوسری جانب قومی اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 22 منحرف اراکین سامنے آئے ہیں جس پر پارٹی کی طرف سے ان اراکین کیخلاف فیصلہ کن کارروائی کے معاملے پر غور کیا گیا ہے۔
مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ کا دورہ کیا اور رکن قومی اسمبلی عامر محمود کیانی سے خصوصی ملاقات کی۔ملاقات کے دوران منحرف اراکین قومی اسمبلی کو اظہار وجوہ کے نوٹسز کے اجراء کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا، اظہار وجوہ کے نوٹسز کے ڈرافٹ کو حتمی شکل دیدی گئی۔نوٹسز دستور پاکستان کے آرٹیکل 63اے کے تحت جاری کئے جارہے ہیں، دستور پاکستان کا آرٹیکل 63اے اراکین اسمبلی کے فلور کراس کرنے پر کڑی قدغن عائد کرتا ہے، آئین کے تحت پارلیمانی پارٹی کے سربراہ کی جانب سے جاری پارٹی پالیسی سے انحراف کا مرتکب رکن قومی اسمبلی کو اپنی نشست سے ہاتھ دھونا ہوتے ہیں۔

Recent Posts

بشریٰ بی بی نے تحریک انصاف میں اختلافات کا نوٹس لے لیا، اہم ہدایات جاری

پشاور (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے…

55 mins ago

مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

سوات (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔…

1 hour ago

ڈی ٹاکس پنجاب مہم سے سموگ کی صورتحال میں بہتری ہوگی، مریم اورنگزیب

لاہور(قدرت روزنامہ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور…

1 hour ago

آئی ایم ایف حیران تھا کہ پاکستانی معیشت 14ماہ میں کیسے سنبھل گئی، وزیر خزانہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے معیشت…

1 hour ago

آئی ایم ایف نے تسلیم کیا کہ پنجاب حکومت درست راستے پر گامزن ہے : عظمٰی بخاری

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ انگریزی اخبار میں…

2 hours ago

انگلینڈ میں استعمال شدہ الیکٹرک گاڑیوں کی خرید ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…

2 hours ago