میں پہلے ہی آئی جی پنجاب کو ذمہ داروں کی گرفتاری یقینی بنانے اور پولیس کیجانب سے کسی غفلت پرسخت کارروائی عمل میں لانے کی ہدایات دے چکا ہوں . حکومت مندر بھی بحال کرے گی . واضح رہے کہ گذشتہ روز رحیم یار خان میں 2 گروپوں کے درمیان ہونے والے جھگڑے کے بعد علاقے میں واقع قدیم مندر حملے کے بعد نذر آتش کر دیا گیا . کشیدہ صورتحال کنٹرول کرنے کیلئے علاقے میں پولیس اور رینجرز کو بھی طلب کیا گیا تھا . اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم آفس نے اس افسوسناک واقعے کا نوٹس لے لیا ہے . وزیراعظم نے ضلعی انتظامیہ کو حکم دیا ہے کہ متعلقہ واقعے کی تحقیقات کی جائے . اور اس میں ملوث ملزمان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے . شہباز گل نے مزید کہا کہ پاکستان کا آئین اقلیتوں کو مکمل اجازت اور تحفظ فراہم کرتا ہے کہ وہ آزادانہ طریقے سے اپنی عبادات کر سکیں . واضح رہے کہ پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل صادق آباد میں بدھ کی رات کو تشویش ناک واقعہ پیش آیا جب صادق آباد میں واقع ایک قدیم مندر پر مشتعل افراد نے حملہ اور توڑ پھوڑ کے بعد مندر کو نذر آتش کر دیا،2 گروپوں کے درمیان ہونے والا جھگڑا مذہبی رنگ اختیار کر گیا تھا جس کے بعد ایک گروپ کے مشتعمل افراد نے علاقے میں واقع ہندوں کے قدیم مندر پر دھاوا بول دیا . جبکہ علاقے میں کشیدگی کی وجہ سے ایم 5 موٹروے بھی بند کر دی گئی . وفاقی وزیر برائے انسانی حوقو شیریضن مزاری نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ یہ واقعہ آئین پاکستان اور بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے . ان کا کہنا تھا کہ وزارت انسانی حوقو گذشتہ روز سے رحیم یار خان پولیس کے ساتھ رابطے میں ہے تاکہ ملزمان کے خلاف ایکشن کو یقینی بنایا جا سکے . . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم عمران خان کی رحیم یار خان میں واقع گھنیش مندر پر حملے کی شدید مذمت ، آئی جی پنجاب کو ذمہ داروں کی گرفتاری یقینی بنانے ہدایات ، وزیراعظم نے مندر کو بحال کرنے کے احکامات جاری کر دئیے . تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹرپراپنے ایک ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میں رحیم یار خان میں بھونگ کے مقام پر واقع گھنیش مندر پر کل کے حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں .
متعلقہ خبریں