اسلام آباد (قدرت روزنامہ)رمضان میں وزن بڑھنے کی شکایت اکثر لوگوں کو عام دنوں کے مقابلے میں زیادہ ہو جاتی ہے کیونکہ دن بھر روزے کے بعد جب افظاری کرتے ہیں تو ضرورت سے زیادہ کھا لیتے ہیں۔
افطاری میں ضرورت سے زیادہ کھانے کے باعث عام دنوں کے مقابلے میں وزن زیادہ بڑھ جاتا ہے۔ آج ہم آپ کو رمضان کے مہینے کی مناسبت سے وزن کم کرنے والی ایسی چٹنی بنانا سیکھا رہے ہیں جو پکوڑوں اور سموسوں کے ساتھ استعمال کرنے سے آپ کو وزن اور کولیسٹرول بڑھنے کی شکایت نہیں ہو گی۔
چٹنی کی ترکیب
ہرا دھنیا، پودینہ، ہری مرچیں، لہسن، ادرک اور لیموں کو اچھی طرح دھوئیں۔
ادرک اور لہسن کو چھیل کر صاف کرکے کاٹ لیں ساتھ ہی ہری مرچوں کی ڈنڈیاں بھی توڑ لیں۔ان تمام چیزوں کو بلینڈر میں ڈال کر ساتھ ہی دار چینی، انار دانہ، ہلدی، کالی مرچیں، زیرہ، لیموں کا رس، آدھا کٹا ہوا کھیرا اور تھوڑا سا پانی ڈال کر مکس کریں ۔
مزیدار ہری چٹنی تیار ہے۔
چٹنی خراب ہونے سے بچانے کا آسان طریقہ
بلینڈر میں چٹنی پیستے وقت اس میں نمک نہ ڈالیں اس سے چٹنی پتلی ہوجائے گی ۔ جب چٹنی کھائیں تو اس میں اوپر سے نمک چھڑک لیں۔
چٹنی برتن یا بوتل سے نکالنے کےلئے دھلا ہوا چمچ استعمال کریں اور استعمال شدہ چمچے سے گریز کریں۔چٹنی میں کالا نمک ملانے سے یہ کافی دن تک خراب نہیں ہوگی۔
کراچی(قدرت روزنامہ)سینیئر اداکارہ مشی خان نے ٹک ٹاکرز سمیت عام خواتین اور لڑکیوں کو مشورہ…
راولپنڈی(قدرت روزنامہ) انسداد دہشتگردی عدالت نے جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس میں فرد جرم…
واشنگٹن(قدرت روزنامہ)امریکہ کے 46 ارکان کانگریس نے صدر جوبائیڈن کو خط لکھ دیا۔امریکی ارکان کانگریس…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ )وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ضلع قلات کے علاقے جوہان…
میرا مطالبہ ہے کہ 9 مئی کے مقدمات کا جلد از جلد فیصلہ کیا جائے…
واحد ایئر لائنز ہے جو اسرائیل کو بیرونی دنیا سے جوڑے ہوئے ہے اور سروس…