وفاقی وزیراسد عمر کا1 کروڑ نوکریوں کے حوالےسےبڑا دعویٰ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیراسدعمر نے کہا ہے کہ حکومت 5 سال میں ایک کروڑ نوکریوں کا ہدف حاصل کرسکتی ہے۔نجی ٹی وی سماء کے مطابق اسلام آباد میں وفاقی وزیرترقی ومنصوبہ بندی اسد عمرنے پریس کانفرنس کی۔انھوں نے بتایا کہ پچھلے 3 سال میں روزگار میں 55 لاکھ 50 ہزار کا اضافہ ہوا اور یہ تعداد نون لیگ کے دور اقتدار کے مقابلے میں 62 فیصد سالانہ زیادہ ہے۔انھوں نے یہ بھی بتایا کہ 11 لاکھ لوگوں کو بیرون ملک روزگار ملا اور یہ تعداد 55 لاکھ 50 ہزارافراد کےعلاوہ ہے۔ اسد عمر کا کہنا تھا کہ لیگی دور

کے 5 سال میں صرف 57 لاکھ افراد کو روزگار ملا جبکہ پی ٹی آئی کے دور میں روزگار میں 1کروڑ اضافہ ہوگا۔اس حوالے سے ان کا مزید کہنا تھا کہ 3 سال میں صنعتی شعبے میں 24 لاکھ 40 ہزار افراد کو روزگار ملا۔ صنعتی شعبے سے متعلق انھوں نے بتایا کہ حکومت نےگندم کی امدادی قیمت میں 900 روپے سے زیادہ اضافہ کیا ہے اور 3 سال میں زراعت میں بھی بہت بہتری ہوئی اور گندم، چاول، گنا، مکئی کی پیداوار میں اضافہ ہوا۔اسد عمر نے کہا کہ اس سال برآمدات میں بھی ریکارڈ اضافہ ہونے جارہا ہےاور برآمدات میں پچھلے 10 سال سے زیادہ اضافہ ہوگا۔وفاقی وزیرکا کہنا تھا کہ اس سال مسلسل دوسرے بار5 فیصد جی ڈی پی گروتھ ہوگی اور پچھلے 15 سال میں ایسا پہلی بار ہورہا ہے۔بلدیاتی انتخابات سے متعلق انھوں نے کہا کہ پختون خوا کےعوام نےپی ٹی آئی کو اعتماد کا ووٹ دے دیا ہے۔سیاست سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ اب فیصلہ ہونے جارہا ہے کہ پاکستان کے فیصلے عوام نے کرنے ہیں یا چند ضمیرفروش سیاستدان اوران کے بیرونی آقا کریں گے۔عدم اعتماد کی تحریک سے متعلق اسدعمر نے کہا کہ کسی طاقت کے ساتھ مل کرقومی مفاد پرآنچ نہیں آنے دیں گے،تحریک عدم اعتماد کا نتیجہ چاہے جو بھی ہو،تمام اقدامات آئین اور قانون کے دائرے میں کریں گے۔انھوں نےدوٹوک کہا کہ عدم اعتماد میں نہ پیسہ چلے گا،نہ کوئی غیر قانونی کام ہوگا۔پراسرارخط سے متعلق انھوں نے کہا کہ خط میں دھمکی دی گئی کہ تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگی تو سب معاف کر دیا جائے گا، اس کا مطلب ہے کہ بات چیت پہلے سے طے ہو چکی ہے۔

Recent Posts

بشریٰ بی بی نے تحریک انصاف میں اختلافات کا نوٹس لے لیا، اہم ہدایات جاری

پشاور (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے…

14 mins ago

مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

سوات (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔…

37 mins ago

ڈی ٹاکس پنجاب مہم سے سموگ کی صورتحال میں بہتری ہوگی، مریم اورنگزیب

لاہور(قدرت روزنامہ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور…

39 mins ago

آئی ایم ایف حیران تھا کہ پاکستانی معیشت 14ماہ میں کیسے سنبھل گئی، وزیر خزانہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے معیشت…

41 mins ago

آئی ایم ایف نے تسلیم کیا کہ پنجاب حکومت درست راستے پر گامزن ہے : عظمٰی بخاری

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ انگریزی اخبار میں…

55 mins ago

انگلینڈ میں استعمال شدہ الیکٹرک گاڑیوں کی خرید ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…

2 hours ago